Latest News

پولیس افسران نے اسلامی پرچم لیکر لگائے مذہبی نعرے، تنازعہ بڑھا! تو ڈی آئی جی نے لیا ایکشن

پولیس افسران نے اسلامی پرچم لیکر لگائے مذہبی نعرے، تنازعہ بڑھا! تو ڈی آئی جی نے لیا ایکشن

چھترپور: مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں عید میلاد النبی کے موقع پر نکالے گئے جلوس نے پولیس محکمے میں ہلچل مچا دی۔ 5 ستمبر، جمعہ کے روز مسلم برادری کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں ایک عظیم جلوس نکالا گیا۔ اس دوران شہر کے ڈاکخانہ چوراہے پر پولیس کے کچھ افسران، جن میں SDOP نوین دوبے اور چھترپور ٹریفک انچارج برہسپتی ساکیت شامل تھے، گھوڑے پر سوار ہو کر ہاتھوں میں اسلامی جھنڈے لیے ہوئے نظر آئے۔ گھوڑے پر سوار SDOP نے ہاتھ میں اسلامی جھنڈا لے کر لگائے نعر تکبیر کے نعرے DIG نے لگائی ڈانٹ، شوکاز نوٹس جاری
نعروں کی گونج...
جلوس کے دوران پیچھے سے لوگ نعر تکبیر کے نعرے لگانے لگے۔ اس پر SDOP نوین دوبے اور برہسپتی ساکیت نے بھی نعرے لگائے اور جھنڈے لہرائے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس سے پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔
 پولیس کے اعلی افسران سکتے میں
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد DIG للت شاکیور نے ویڈیو میں نظر آنے والے افسران کو ڈانٹ پلائی۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی جانچ کے لیے ایک ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔
 شوکاز نوٹس جاری
اس معاملے میں SP اگم جین نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آ رہے پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کا جواب آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

 



Comments


Scroll to Top