انٹرنیشنل ڈیسک: پولینڈ میں اتوار کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ یہ انتخاب ملک کے سیاسی مستقبل اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی سمت کا تعین کر سکتا ہے۔ اس انتخابی مقابلے میں یورپی یونین کے حامی لبرل اور وارسا کے میئر رفال ٹرزاسکوسکی کا مقابلہ دائیں بازو کی ' لا اینڈ جسٹس پارٹی کی حمایت یافتہ قدامت پسند تاریخ دان کرول نوروکی سے ہے ۔
انتخابی نتائج اس بات کا تعین کریں گے کہ پولینڈ قوم پرستی کی راہ پر گامزن ہوگا یا لبرل جمہوری نظام کی طرف بڑھے گا۔ ملک کے موجودہ صدر آندریج ڈوڈا کی دوسری اور آخری مدت ختم ہو رہی ہے۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی اور رات 9 بجے ختم ہوگی۔ حتمی نتائج کا اعلان پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ اس فیصلہ کن مرحلے سے پہلے، 18 مئی کو منعقد ہونے والے پہلے راؤنڈ میں، ٹرزاسکوسکی نے تقریبا 31 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ناوروکی نے تقریبا 30 فیصد ووٹ حاصل کیے اور 11 دیگر امیدوار اس راؤنڈ میں باہر ہو گئے۔