Latest News

خواتین سنبھالیں گی وزیر اعظم مودی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ، ٹویٹر پر کیا اعلان

خواتین سنبھالیں گی وزیر اعظم مودی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ، ٹویٹر پر کیا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا سے ریٹائرمنٹ کیوں لے رہے ہیں، اس کا انکشاف آخر کار انہوں نے کر ہی دی۔مودی نے منگل کو کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ایک دن کے لئے ان خواتین کو سونپیں گے جو  لوگوں کو متاثر کرنے والی ہوں۔ انہوں نے لوگوں کو اس طرح کی خواتین کی کہانی ان کے ساتھ  شیئر  کرنے کی اپیل کی۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ  وومنز ڈے پر، 8 مارچ کو  میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹ ایسی خواتین کو سونپ دوںگا جن کی زندگی اور کام ہمیں حوصلہ افزا کرتے ہیں۔اس سے انہیں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملے گی۔

https://twitter.com/narendramodi/status/1234746833831780353?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234746833831780353&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252Fnarendramodi%252Fstatus%252F1234746833831780353%26widget%3DTweet
مودی نے کہا کہ کیا آپ اس طرح کی  خاتون ہیں  یا آپ  اسی طرح کی کسی   متاثر کن ، حوصلہ افزائی کرنے والی  خاتون کو جانتے ہیں؟ #SheInspiresUs  کا استعمال کر (وہ ہمیں حوصلہ افزائی کرتی ہیں)کے ساتھ ایسی کہانیاں  شیئر کرسکتی ہیں۔
 بتا دیں کہ  پیر کو وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ غور کر رہے ہیں کہ اتوار (8 مارچ) کو اپنا سوشل میڈیا چھوڑ دیں ،ان ٹویٹ کو لے کر کئی طرح کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔
سوشل میڈے پر #Nomodinot tweet اور #Nosir ٹرینڈ کرنے لگ گیا تھا ۔یہاں تک کہ  اوپوزیشن نے اس کے بہانے وزیر اعظم پر نشانہ سادھا ۔ مودی کے اس ٹویٹ کو بعد میں ایک گھنٹے کے اندر تقریباً 26 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا ۔ وومنز ڈے  ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے ۔ گزشتہ سال 2019 میں وزیر اعظم مودی نے وومنز ڈے پر کئی خواتین کو فالو کیا تھا ۔ جس میں صحافی اور رپورٹرز شامل تھیں دیگر کسی فیلڈ سے تعلق رکھتی تھیں۔ 



Comments


Scroll to Top