Latest News

وزیر اعظم نریندر مودی کا کانگرس کوچیلنج، ہمت ہے تو پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت دے کر دکھائیں

وزیر اعظم نریندر مودی کا کانگرس کوچیلنج، ہمت ہے تو پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت دے کر دکھائیں

نیشنل ڈیسک : وزیراعظم نریندرمودی نے منگل کوکانگرس اور اپوزیشن پارٹیوں پرشہریت ترمیمی قانون کو لیکر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا۔ پی ایم مودی نے اپوزیشن کو عام طور سے یہ اعلان کرنے کا چیلنچ کیا کہ وہ سبھی پاکستانیوں کو ہندستانی شہریت دینے کیلئے تیار ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگرس اور اس کی ساتھی پارٹیوں کو یہ چیلنج بھی کیا کہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کو پھر سے نافذ کرکے اور تین طلاق قانون کو ختم کرکے دکھائے۔ جھارکھنڈ کے بھوگناڈیہہ میں ایک انتخابی ریلی میں پی ایم نے کہا، شہریت کے قانون میں ترمیم سے کوئی شہری متاثر نہیں ہوگا۔ کانگرس مشکل پیدا کرنے کیلئے لوگوں کو بھڑکا رہی ہے"۔

مسلمانوں کے لئے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کررہیاپوزیشن 
انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون نہ تو کسی ہندوستانی کے حقوق لیتا ہے اور نہ ہی اسے کسی طرح سے نقصان پہنچاتا ہے۔ کانگرس پر شہریت کے قانون کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کررہی ہے۔
گندی سیاست بند کریں سیاسی پارٹیاں
مودی نے اپنے سیاسی حریفوں سے کہا کہ وہ 'گندی سیاست' بند کریں اور ملک کے معاشری تانے بانے کو ختم نہ کریں۔ وزیر اعظم نے کہا ، 'میں بہادری کی اس سرزمین سے کانگرس ، اس کے دوستوں کو کھلے عام چیلنج کرتا ہوں ، کہ اگر ہمت ہے تو ، ایک عوامی اعلان کردیں کہ وہ تمام پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت دینے کے لئے تیار ہیں۔



Comments


Scroll to Top