National News

افسوناک : مہاراشٹر میں نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ حادثے کا شکار، اجیت پوار سمیت پانچ جاں بحق

افسوناک : مہاراشٹر میں نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ حادثے کا شکار، اجیت پوار سمیت پانچ جاں بحق

نیشنل ڈیسک: مہاراشٹر کے بارامتی میں آج ایک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) کے رہنما اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سوار تھے۔ پی ٹی آئی سے موصولہ جانکاری کے مطابق اس حادثے میں اجیت پوار سمیت 5 افراد کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

#WATCH | Mumbai to Baramati charter plane crash landed at 8.45 am in Baramati, Maharashtra today. Deputy CM Ajit Pawar was on board.

Visuals from the spot. pic.twitter.com/A8edBaeUbM

— ANI (@ANI) January 28, 2026

اجیت پوار ممبئی سے ایک نجی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بارامتی جا رہے تھے، تاکہ وہ ضلع پریشد کی انتخابی تشہیری مہم میں حصہ لے سکیں۔ طیارے میں ان کے علاوہ ان کی ٹیم کے چھ دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حادثہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث پیش آیا یا اس کے پیچھے کوئی تکنیکی خرابی ذمہ دار تھی۔
طیارہ بارامتی ہوائی اڈے کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ ابتدائی ریسکیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد پہلی لاش باہر نکال لی گئی ہے۔ افسران اور مقامی امدادی ٹیمیں فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچاؤ کے کام میں مصروف ہو گئیں۔

महाराष्ट्र के डिप्टी CM अजीत पवार का
प्लेन क्रैश, बारामती में लैंडिंग के दौरान हुआ हादसा

पूरी तरह से जला प्लेन,
अजीत पवार गंभीर रूप से घायल.#ajitpawar #ajitpawarplanecrash pic.twitter.com/vS54GVOaCL

— Aryan (@aryanreports) January 28, 2026

کون تھے طیارے میں
اس طیارے میں کل سات افراد سوار تھے، جن میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور ان کی ٹیم شامل تھی۔ انتظامیہ اور امدادی دستے اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ نے امداد اور بچاؤ کے کام تیز کر دیے ہیں۔ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

 



Comments


Scroll to Top