Latest News

اجیت پوار کے انتقال سے دکھی ممتا بنر جی نے '' ایکس '' پر لکھا - اس درد ناک حادثے کی سچائی سامنے آنی چاہئے

اجیت پوار کے انتقال سے دکھی ممتا بنر جی نے '' ایکس '' پر لکھا - اس درد ناک حادثے کی سچائی سامنے آنی چاہئے

نیشنل ڈیسک: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز مہاراشٹر کے پونے ضلع میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ بنرجی نے اس واقعے کی مناسب جانچ کا مطالبہ بھی کیا۔
 بنرجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں اجیت پوار کے اچانک انتقال سے صدمے میں ہوں۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھ طیارے میں سوار دیگر افراد آج صبح بارامتی میں پیش آنے والے خوفناک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ میں اس واقعے سے شدید رنج میں ہوں۔ ان کے اہل خانہ، ان کے چچا شرد پوار جی سمیت، اور مرحوم اجیت کے تمام دوستوں اور حامیوں کے تئیں میری دلی تعزیت۔
 انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی مناسب جانچ ہونی چاہیے۔ حکام کے مطابق بدھ کی صبح پونے ضلع میں پیش آئے طیارہ حادثے میں پوار جن کی عمر66 برس تھی سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ضلع کے بارامتی علاقے میں اتر رہا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top