Latest News

چین نے فلپائن کے سابق قانون ساز پر لگا ئی پابندی: منیلا کا شدید اعتراض، چینی سفیر کو کیا طلب

چین نے فلپائن کے سابق قانون ساز پر لگا ئی پابندی: منیلا کا شدید اعتراض، چینی سفیر کو کیا طلب

انٹرنیشنل ڈیسک: سابق رکن پارلیمنٹ پر پابندی کے بعد فلپائن نے چینی سفیر کو طلب کر لیا منیلا، 8 جولائی (اے پی پی) چین نے فلپائن کے سابق قانون ساز پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد منیلا میں چینی سفیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ فلپائنی حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ قانون ساز متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں چین کے جارحانہ اقدامات پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ فلپائن کے سابق قانون ساز فرانسس ٹولینٹینو پر چین اور اس کے علاقوں ہانگ کانگ اور مکاو میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر رہی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ٹولینٹینو چین مخالف رہنماوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے "بد نیتی پر مبنی الفاظ اور اقدامات" کا سہارا لیا ہے جس سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور چین-فلپائن تعلقات کو کمزور کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا چینی حکومت اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ فلپائنی حکام نے کہا کہ ٹولینٹینو پر پابندیاں باہمی احترام کے اصولوں سے متصادم ہیں۔ منیلا میں محکمہ خارجہ نے جمعہ کو چینی سفیر ہوانگ زیلین کو طلب کیا اور چین کی پابندیوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں عائد کرنا چین کے قانونی اختیار میں ہے، لیکن جمہوری طور پر منتخب اہلکاروں کے خلاف ان کے سرکاری اقدامات کے لیے تعزیری اقدامات کا اطلاق دو مساوی خود مختار ممالک کے درمیان باہمی احترام اور بات چیت کے اصولوں سے متصادم ہے۔سینیٹ میں ٹولینٹینو کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوئی تھی۔ اس نے دو بل متعارف کروائے تھے - فلپائن میری ٹائم زون ایکٹ اور فلپائن آرکیپیلیجک سی لین ایکٹ - جو فلپائن کے سمندری علاقوں اور وسائل کے حقوق کیجنوبی بحیرہ چین میں توثیق کرتے ہیں ۔ وہ دوبارہ الیکشن لڑے لیکن ہار گئے۔
فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے نومبر میں دونوں بلوں پر دستخط کیے، جس سے چین ناراض ہو گیا، جو تقریباً تمام متنازعہ آبی گزرگاہوں کا دعویٰ کرتا ہے۔ ٹولینٹینو نے چین پر مئی میں فلپائن کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام بھی لگایا، اور ایک قانون ساز ہونے کے دوران مبینہ چینی جاسوسی کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top