National News

نربھیا کیس: تیسری بار پھر ٹل گئی قصورواروں کی پھانسی، کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ پر لگائی روک

نربھیا کیس: تیسری بار پھر ٹل گئی قصورواروں کی پھانسی، کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ پر لگائی روک

 نئی دہلی: نربھیا کے  چاروں قصورواروں کی پھانسی ایک بار پھر ٹل گئی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کیس کے چاروں قصورواروں کی پھانسی پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔ پٹیالہ  ہاؤس کورٹ کا کہنا ہے کہ اکشے کی رحم کی درخواست ابھی زیر التوا ہے،  ایسے میں قصورواروں کو ابھی پھانسی دینا ٹھیک نہیں ہوگا۔
در اصل ،اس سے پہلے آج ہی سپریم کورٹ نے مجرم  پون  گپتا کی کیوریٹو  درخواست مسترد کر دی تھی۔ جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بینچ نے پون کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے  اس کو یہ کہہ کر خارج کر دیا تھا کہ  مجرم کی سزا  پر دوبارہ جائزہ لینے کا کوئی معاملہ نہیں بنتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجرم اکشے اور پون کی طرف سے لگائی گئی رحم کی درخواست کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے خارج کر دیا ۔

https://twitter.com/ANI/status/1234410409848762370?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1234410409848762370&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fnirbhaya-case-convicts-hanging-pawan-kumar-curative-petition-supreme-court-1-1168296.html
 اس بیچ سپریم کورٹ میںکیوریٹو پٹیشن خارج ہونے کے فوراً بعد مجرم پون گپتا نے صدر رام ناتھ کوند کے سامنے رحم کی درخواست لگائی  اور  پون  کے وکیل اے پی سنگھ ایک بار پھر پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچ گئے ۔ اب انکا کہنا ہے کہ  ڈیتھ وارنٹ پر روک لگانی چاہئے،  کیونکہ پون نے صدر  کے  پاس رحم کی عرضی لگائی ہے ۔ اس لئے پٹیالہ ہاؤس کورٹ  نے اگلے حکم تک کے لئے ڈیتھ وارنٹ پر روک لگادی ہے۔  

PunjabKesari

بتادیں کہ یہ تیسری بار ہے جب نربھیا کے قصورواروں کے لئے کورٹ نے  ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے اور اس پر روک لگا دی گئی ہے۔کورٹ کے حکم پر نربھیا کے قصورواروں کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ نربھیا کے قصورواروں کو جو پھانسی 3 مارچ کو صبح 6 بجے ہونے والی تھی، وہ اب نہیں ہوگی۔

PunjabKesari
ڈیتھ وارنٹ پر روک لگاتے ہوئے کورٹ نے  کیا کہا
کورٹ نے کہا کہ متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہونے کے بعد بھی، ہمارا خیال ہے کہ سزا یافتہ مجرم کو موت کے وقت یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ ملک کی عدالتوں نے صحیح طریقے سے کام نہیں کیا اور انہیں ان کے عدالتی حقوق کا استعمال کرنے نہیں دیا گیا۔ صدر کے پاس مجرم کی رحم کی درخواست زیر التوا ہے، لہٰذا 3 مارچ 2020 کو صبح 6 بجے قصورواروں کو ہونے والی پھانسی کے اگلے حکم تک روکی جا رہی ہے۔ کورٹ کے حکم کی کاپی قصورواروں کو لازمی معلومات کے طور پر دے دی گئی ہے۔

PunjabKesari
کیا بولی  نربھیا کی ماں
نربھیا کی ماںآشا دیوی  دیوی نے کورٹ کے فیصلے پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ نربھیا کی ماں نے کہا ہے کہ کورٹ کیوں اپنے ہی فیصلے کو لاگو کرنے میں اتنا وقت لے رہا ہے۔ قصورواروں کو پھانسی کیوں نہیں ہو رہی ہے، قصورواروں کی پھانسی تیسری بار بھی ٹال دی گئی ہے۔ قصورواروں کو ہونے والی پھانسی کا مسلسل  ٹل جانا ہمارے نظام کی ناکامی ہے۔ ہمارا مکمل نظام مجرموں کو سپورٹ کرتا ہے۔ 
کیا ہے معاملہ 
معاملہ دسمبر 2012 میں قومی دارالحکومت میں ایک 23 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور قتل سے متعلق ہے، جسے بعد میں نربھیا نام دیا گیا. اس صورت میں ایک نوجوان سمیت 6 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا. چھٹے ملزم رام سنگھ نے معاملے میں مقدمہ شروع ہونے کے بعد تہاڑ جیل میں خود کشی کر لی. نوعمر 2015 میں سدھارگرہ میں تین سال گزارنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top