Latest News

دہلی میں بی جے پی کی حکومت  آئی  تو سرکاری زمین پر بنی تمام مساجد ہٹوا دوں گا: پرویش ورما

دہلی میں بی جے پی کی حکومت  آئی  تو سرکاری زمین پر بنی تمام مساجد ہٹوا دوں گا: پرویش ورما

نئی دہلی:دارالحکومت میں 8 فروری کو اسمبلی انتخابات ہیں۔اس سے پہلیانتخابی مہم میں گہما گہمی ہے۔منگل کو مغربی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے پرویش ورما نے کہا کہ دہلی میں اگر بی جے پی کی حکومت بنی تو سرکاری زمین پر بنی تمام مساجد ہٹوا دوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بننے کے ایک گھنٹے میں ہی شاہین باغ دھرنا بھی ختم ہو جائے گا۔شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آرسی)کی مخالفت میں 15 دسمبر سے شاہین باغ میں کارکردگی چل رہا ہے۔
وکاس پوری اسمبلی حلقہ میں مہم کے دوران پرویش نے کہا کہ اگر 11 فروری کو بی جے پی دہلی میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ایک ماہ کے اندر اندر  سرکاری زمین پر بنی تمام مساجد ہٹوا دوںگا۔   ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ  حکومت بننے کے بعد ایک گھنٹے میںشاہین باغ میں ایک بھی مظاہرین نظر نہیں آئے گا، جہاں لاکھوں لوگ جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آج کا جو دور ہے ایسے دور میں آپ کو مستقبل میں بچانے کے لئے  وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ نہیں آئیں گے ۔ وہ (مظاہرین ) آپ کے گھروں میں گھس جائیں گے۔آپ کی ماں بہنوں کی آبروریزی کریں گے اور انہیں مار دیں گے ۔اس لئے  دہلی کی عوام کو بیدار ہونا ہو گا اور  دہلی کے عوام کو سوچ و فکر کے بعد ہی فیصلہ لینا چاہئے۔
پرویش ورما  نے کہا کہ  کیجریوال کہتے ہیں کہ وہ شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ ہیں، منیش سسودیا(نائب وزیر اعلیٰ)بھی ایسا ہی کہتے ہیں۔لوگ جانتے ہیں کہ کشمیر میں بھی ایسی ہی آگ بھڑکی تھی، جہاں ماں بہنوں کی آبروریزی ہوئی۔اب یہ کیرل، اتر پردیش اور حیدرآباد میں  بھیہو رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top