Latest News

پاکستان ایئر لائن کا عجب کارنامہ: کراچی جانے والے مسافر کو پہنچا دیا سعودی عرب

پاکستان ایئر لائن کا عجب کارنامہ: کراچی جانے والے مسافر کو پہنچا دیا سعودی عرب

اسلام آباد: پاکستان میں فضائی سفر میں لاپرواہی کا انوکھا کیس سامنے آیا ہے۔ شاہ زین نامی ایک عام مسافر جو لاہور سے کراچی کی فلائٹ پکڑنے نکلا تھا، غلطی سے انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہو گیا اور سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گیا، وہ بھی پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر۔ شاہ زین نے لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔ اس نے بورڈنگ کے وقت ایئر ہوسٹس اور دیگر عملے کو ٹکٹ دکھایا، سب نے کہا کہ ٹھیک ہے اور اسے جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایک ہی ٹرمینل پر دو طیارے کھڑے تھے، ایک کراچی اور دوسرا سعودی عرب کے  جدہ جا رہا تھا۔
غلطی سے شاہ زین غلط طیارے میں سوار ہو گیا۔ نہ کسی نے پاسپورٹ مانگا اور نہ ہی کسی نے ویزا چیک کیا۔ اسے ایک سیٹ بھی الاٹ کی گئی۔ تقریبا دو گھنٹے کی پرواز کے بعد شاہ زین کو شک ہوا کہ ابھی تک کراچی کیوں نہیں آیا۔ جب انہوں نے ایئر ہوسٹس سے پوچھا  تب پوری فلائٹ میں افراتفری مچ گئی کہ  یہمسافر جدہ پہنچ  گیا ہے ۔ شاہ زین کا دعوی ہے کہ عملہ الٹا ہی اس پر الزام لگانے لگا ۔ ایئر لائن نے کہا کہ اب تحقیقات مرکزی ایجنسی کرے گی۔ شاہ زین  نے کہا کہ اس میں ان کی غلطی نہیں تھی، اس نے صحیح ٹکٹ دکھایا اور بورڈنگ کا پورا عملہ بھی موجود تھا۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ شاہ زین  کے پاس کوئی پاسپورٹ یا ویزا نہیں تھا اس کے باوجود وہ انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہوا۔
جدہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد اس کو پاکستان واپس لانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایئر لائن نے کہا کہ اسے واپس کرنے میں 3-4 دن لگ سکتے ہیں۔ اب شاہ زین نے ایئرلائن کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ اس نے جذباتی تنا ؤاور اضافی سفری اخراجات کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی اعتراف کیا کہ یہ ایئرلائن کی غفلت تھی، اب اس غلطی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس واقعے نے پاکستان کی ایئر لائن انڈسٹری کے بورڈنگ چیک، پاسپورٹ چیکنگ اور سکیورٹی کے طریقہ کار پر سوالات  کر دئیے ہیں۔ مقامی میڈیا یہ سوال بھی اٹھا رہا ہے کہ ایک مسافر بین الاقوامی پرواز میں بغیر درست دستاویزات کے کیسے سوار ہوا۔
 



Comments


Scroll to Top