Latest News

پاکستان میں کانسٹیبل اور سیاست داں نے دو نابالغ طلبہ کے ساتھ کی اجتماعی زیادتی

پاکستان میں کانسٹیبل اور سیاست داں نے دو نابالغ طلبہ کے ساتھ کی اجتماعی زیادتی

پشاور: پاکستان کے صوبہ سندھ میں دو کمسن طلبہ  کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل سندھ کے ضلع بدین میں نویں جماعت کے دو نوعمر لڑکوں کو جنسی شکاریوں کے گروہ نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان میں ایک پولیس کانسٹیبل اور سیاسی جماعت کا عہدیدار بھی بتایا جاتا ہے۔ بدین کے ایس ایس پی شیراز نذیر نے کانسٹیبل کو معطل کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے اور لڑکے سے زیادتی پر پارٹی کے ضلع  صدر کی جانب سے افسر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ کے والد نے سیرانی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو ان کا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ سیرانی فلنگ اسٹیشن کے سامنے کرکٹ کھیل رہا تھا کہ کانسٹیبل اور اس کے دوست اس کے بیٹے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ وہ اسے بدین لے گئے جہاں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور بے ہوش ہونے پر اسے گوپانگ کے علاقے میں پھینک دیا۔
 



Comments


Scroll to Top