Latest News

عمرا ن خان کی سازش کا انکشاف، پی او کے کا الحاق پاکستان میں کرنے کی خفیہ کوشش

عمرا ن خان کی سازش کا انکشاف، پی او کے کا الحاق پاکستان میں کرنے کی خفیہ کوشش

انٹرنیشنل ڈیسک: لگاتار ہندوستان کے ہاتھوں  بین الاقوامی فورم پر  منہ کی کھانے والا پاکستان  اب نیا  پینترا چلنے کی فراق میں ہے ۔ جموں کشمیر سے دفعہ  370 کی منسوخی سے پریشان پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  خفیہ طریقے سے  پاک مقبوضہ کشمیر  (پی او کے ) کو پاکستان میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دعویٰ یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل کے نصیر عزیز خان نے کیا ۔

PunjabKesari
 ناصر نے ایک سرکاری حکم کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عمران خان  کی زیر قیادت حکومت غیر قانونی طریقے سے صوبہ پنجاب میں  پی او کے   کاالحاق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان نے اس حوالے سے جو پہلا قدم اٹھایا ہے وہ یہ ہے کہ انہوں  نے11 دسمبر   کو صدر  کی جانب سے  نو ٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ' آزاد جموں اینڈ کشمیر کے مینجمنٹ گروپ' کا نام تبدیل کرکے فوری اثر سے ' جموں اینڈ  ایڈ منسٹریٹو  سروس' ( جے کے  اے ایس )کر دیا ہے۔
عمران خان کے اس قدم سے  کچھ دن پہلے ہی  پی او کے  کے وزیر اعظم فاروق حیدر خان نے  خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے آخری وزیر اعظم ہو سکتے ہیں اور حکومت ریاست کا درجہ بدل سکتی ہے۔حیدر نے کہا کہ پاکستان انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ پی او کے آخری وزیر اعظم ہیں، اس کے بعد یہاں کوئی نیا وزیر اعظم نہیں ہوگا۔

PunjabKesari
نصیر نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی او کے اور گلگت بالتستان پر پاکستان نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے۔ پی او کے  اور گلگت بالتستان کے الحاق کیلئے  آئین میں ترمیم کی تیاری چل رہی ہے ۔انہوںنے کہا  کہ   پورے گلگت - بالتستا ن علاقے کا پا کستان میں الحاق کرنے کے لئے  پرستاؤ لایا جاسکتا  ہے۔نصیر نے کے مطابق  پی او کے  کا  غیر قانونی طریقے سے  پاکستان  کے پنجاب صوبے میں الحاق کیا جاسکتا ہے ۔پی او کے کے  لوگ عمران خان کے اس قدم کی مخالفت کر رہے ہیں  
 



Comments


Scroll to Top