Latest News

باز نہیں آیا پاکستان، کورونا پر منعقد اجلاس میں پھر الاپا کشمیر کا راگ

باز نہیں آیا پاکستان، کورونا پر منعقد اجلاس میں پھر الاپا کشمیر کا راگ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سارک ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں سے کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کو لے کر بات چیت کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایک طرف وزیر اعظم مودی  کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لئے سارک ممالک کو متحد کرنے میں مصروف ہیں وہیں دوسری طرف پاکستان اس خطرناک وائرس سے نمٹنے میں تعاون کرنے کی بجائے ناپاک حرکتیں کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور سارک ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران بھی پاکستان نے کشمیر کا راگ الاپا۔
ویڈیو کانفرنسنگ میں پاکستانی نمائندے نے کورونا وائرس پر مدد کے لئے بولنے کے بجائے کشمیر کا راگ الاپنا شروع کر دیا،مانا جا رہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے سارک کانفرنس میں  کورونا وائرس پر بات چیت کریں گے لیکن وہ کشمیر پر ہی بحث کرنے لگے۔ پاکستان کے وزیر صحت ظفر مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں چھ ماہ سے زیادہ وقت سے پابندی لاگو ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔تو میں  ہندوستان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ کورونا  وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے جموں کشمیر پر لگی پابندیوں کو ہٹائے۔
ظفر مرزا نے خطاب میں کہا کہ  کورونا  وائرس پھیلنے کے پیش نظر پیدا صورت حال سے نمٹنے کے لئے کوئی بھی ملک منہ نہیں موڑ سکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں بہترین کی امید کرنی چاہئے اور بدترین کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ مرزا نے کہا کہ دنیا بھر میں1,55000سے زائد افراد کے متاثر ہونے، 5833 اموات اور 138 ممالک میں پھیل چکے  کورونا وائرس سے کوئی بھی ملک اور دنیا کا کوئی بھی علا قہ اس کو نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top