National News

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا کیا اعلان، 27 ستمبر کو جاری ہوگی انتخابی حلقوں کی فہرست

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا کیا اعلان، 27 ستمبر کو جاری ہوگی انتخابی حلقوں کی فہرست

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ کمیشن نے یہاں جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا ہے اور حد بندی شدہ حلقوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ کمیشن نے کہا کہ فہرست کے حوالے سے اعتراضات اور تجاویز پر غور کرنے کے بعد حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔
پاکستان میں قانون کے تحت  قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دنوں کے اندر عام انتخابات کرائے جانے چاہئے ، جس کو 9 اگست کو تحلیل کر دیا تھا ۔ گزشتہ حکومت نے اپنی مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ نئی مردم شماری رپورٹ آنے کے بعد اس کی بنیاد پر انتخابی حلقوں کی حد بندی کی جائے گی اور اس کے بعد عام انتخابات ہوں گے۔ اس کے بعد سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی ڈیڈ لائن پر عمل نہیں کیا جائے گا اور انتخابات اگلے سال تک کرائے جائیں گے کیونکہ حد بندی کے عمل میں چار ماہ لگتے ہیں۔ پاکستان کے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو حد بندی کا کام 120 دن میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top