National News

پاکستان میں 2025 کی پولیو کے خلاف تیسری قومی مہم شروع

پاکستان میں 2025 کی پولیو کے خلاف تیسری قومی مہم شروع

 اسلام آباد:پاکستان نے 2025 کی اپنی تیسری قومی پولیو ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم میں ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45 ملین سے زیادہ بچوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق، یہ مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، جسے اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) میں پولیو کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے باضابطہ طور پر شروع کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے۔

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پولیو اب بھی وبائی مرض ہے۔ یہ مہم افغانستان کے ساتھ مل کر چلائی جا رہی ہے۔ مہم کی ملک گیر کوریج کو یقینی بنانے کے لیے سرحدی علاقوں اور دیہی آبادیوں سمیت ہائی رسک والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوت مدافعت بڑھانے اور وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مسلسل مہمات ضروری ہیں۔ انہوں نے جنوبی خیبر پختونخواہ، کراچی اور کوئٹہ بلاکس جیسے ہاٹ اسپاٹ میں مسلسل چیلنجز کو اجاگر کیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top