Latest News

نابالغ بھانجے کے پیار میں پاگل ہوئی مامی ، ناجائز تعلقات بناکر بولی- میرا شوہر ہے یہ، میں اس کے ساتھ ہی رہوں گی

نابالغ بھانجے کے پیار میں پاگل ہوئی مامی ، ناجائز تعلقات بناکر بولی- میرا شوہر ہے یہ، میں اس کے ساتھ ہی رہوں گی

نیشنل ڈیسک : اتر پردیش کے میرٹھ سے ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہاں ایک مامی کو  اپنے نابالغ بھانجے سے پیار ہو گیا۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ مامی  اپنے نابالغ بھانجے  کے ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنے لگی۔جب بھانجے کے گھر والوں نے اس رشتے کی مخالفت کی تو مامی  پولیس کے ساتھ سیدھے نابالغ بھانجے  کے گھر پہنچی اور پولیس کو بتایا کہ یہ میرا بھانجہ نہیں بلکہ میرا شوہر ہے۔ اب میں صرف اس کے ساتھ رہوں گی۔
ڈھائی سال سے مامی کے گھر رہ رہا تھابھانجہ 
یہ پورا معاملہ میرٹھ کے دورالا علاقہ کا ہے۔ جانکاری کے مطابق نوجوان کے والد کا 3 سال قبل انتقال ہو گیا تھا اور گھر کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس وجہ سے اس کی ماں نے اسے دہلی میں اپنے بھائی کے گھر فریج-اے سی کا کام سیکھنے کے لیے بھیجا تھا۔ وہ پچھلے ڈھائی سال سے دہلی میں اپنے ماموں کے گھر رہ رہا تھا۔
 پولیس لے کر بھانجے کے گھر پہنچی مامی،لگائے  سنگین الزامات
25 مئی کو نوجوان اپنی ماں سے ملنے دہلی سے میرٹھ میں اپنے گھر آیا تھا۔ اس کے پیچھے اس کی مامی بھی پولیس کے ساتھ گھر پہنچ گئی۔ مامی  نے پولیس کو بتایا کہ اس کی نند(لڑکے کی ماں)نے اس کے بھانجے  کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس نے اس بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ نوجوان اپنی ماں سے ملنے آیا تھا۔
نوجوان کی والدہ اور اہل خانہ نے مامی  پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی مامی  نے اس کے 16 سالہ بیٹے کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا۔ جب بیٹے نے مامی کو سمجھایا کہ یہ رشتہ غلط ہے اور وہ مامی بھانجے ہیں، تب بھی وہ باز نہ آئی اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لیے۔ اس کے بعدوہ  بیٹے کو بھی جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے لگی ۔
واقعے کے بعد پولیس دونوں فریقین کو تھانے لے آئی۔ نوجوان کی ماں نے اپنی بھابھی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس نے ا سکے بیٹے کو محبت کا لالچ دیا اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے۔
رپورٹ کے مطابق میرٹھ کے ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ لڑکے کی عمر 16 سال اور خاتون کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے۔ ایسے میں معاملے کو سلجھانے کے لیے پہلے لڑکے کی عمر کا سرٹیفکیٹ طلب کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ معاملہ علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top