Latest News

اقوام متحدہ ،یواے ای ،جاپان نے کی پاکستان میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مددکی پیش کش

اقوام متحدہ ،یواے ای ،جاپان نے کی پاکستان میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مددکی پیش کش

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یواے ای )اور جاپان کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ نے پاکستان کے زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری کے لئے  مالی مدددینے کی پیش کش کی ہے ۔پاکستان کی قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔

PunjabKesari
انہوں نے کہاکہ آفات سے نمٹنے کے لئے  ملک کے پاس سبھی ضروری وسائل موجود ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو 5.8کی شدت کے زلزلہ کی وجہ سے 40افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 450مکانات کو نقصان پہنچاہے ۔جمعرات کو دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے  گئے جس میں 75افراد زخمی ہوگئے ۔زلزلہ کی وجہ سے 10ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top