Latest News

پاکستان کا دعویٰ، اس کے تمام جوہری ہتھیار محفوظ

پاکستان کا دعویٰ، اس کے تمام جوہری ہتھیار محفوظ

اسلام آباد: پاکستان نے جمعہ کو کہا کہ اس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچہ مضبوط ہے۔ دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ملک "اپنے جوہری ڈھانچے کی حفاظت"  کو لیکر مکمل طور پر پراعتماد ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت اور اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی کے بارے میں مکمل پراعتماد ہے'۔
دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں زیادہ فکر مند ہونا چاہئے اور الزام لگایا کہ "ہندوستان کے سیاسی منظر نامے، میڈیا اور اس کے معاشرے کے کچھ حصوں میں  میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی ،جائز جوہری سلامتی کے خدشات کو جنم دیتے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو سری نگر میں کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لایا جانا چاہیے۔
 



Comments


Scroll to Top