National News

یوم آزادی پر پاکستان کا اعلان؛ نئی آرمی راکٹ فورس بنائیں گے، آپریشن سندور پر کیا جھوٹا دعویٰ (ویڈیو)

یوم آزادی پر پاکستان کا اعلان؛ نئی آرمی راکٹ فورس بنائیں گے، آپریشن سندور پر کیا جھوٹا دعویٰ (ویڈیو)

اسلام آباد: پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی فورس 'آرمی راکٹ فورس' بنانے کا اعلان کیا ہے جو ملک کی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 'انتہائی اہم' ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ اعلان بدھ کی رات گئے 79ویں یوم آزادی اور بھارت کے ساتھ حالیہ فوجی محاذ آرائی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ ملک کی فوجی ردعمل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ تاہم انہوں نے نئی فورس یا اس کی ذمہ داریوں کے بارے میں مزید کوئی معلومات نہیں دیں۔

https://x.com/sidhant/status/1955922222801150377
پاکستان کی نئی فورس بظاہر اس کی سدا بہار اتحادی چین کی پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس سے متاثر ہے، جو جوہری اور روایتی دونوں طرح کے بیلسٹک، ہائپر سونک، کروز میزائلوں کے ہتھیاروں کو کنٹرول کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی تصادم میں پاکستان کو "بڑی فتح" ملی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ”بھارت کا غرور صرف چار دنوں میں چکنا چور ہو گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لیے مداخلت کرنے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔



Comments


Scroll to Top