Latest News

لکھنؤ یونیورسٹی میں طلباء کو پڑھایا جائے گا سی اے اے،نصاب میں شامل کرنے کی تیاری

لکھنؤ یونیورسٹی میں طلباء کو پڑھایا جائے گا سی اے اے،نصاب میں شامل کرنے کی تیاری

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کی حمایت اور مخالفت میں ہو رہے دھرنوں مظاہروں کے درمیان لکھنؤ یونیورسٹی (ایل یو)اپنے طالب علموں کو  سی اے اے بطور موضوع پڑھانے کی تیاری کر رہی ہے اور اسے باقاعدہ کورس کے طور پر شامل کئے جانے کا منصوبہ ہے۔یونیورسٹی کا سیاسیات محکمہ سی اے اے  کو نصاب میں شامل کرے گا۔اس سلسلے  میںایک تجویز تیار کی گئی ہے۔

PunjabKesari
سیاسیات محکمہ کی پروفیسر ششی شکلا نے دی یہ جانکاری 
 سیاسیات محکمہ کی پروفیسر ششی شکلا نے بات چیت میں کہا کہ ' ہم لوگ اپنے محکمہ میں آئین اور شہریت پڑھاتے ہیں،یہ ہندوستانی سیاست کا ایک  وقت وقت پر ہونے والا  مسئلہ ہے تو ہم لوگ چاہتے ہیں کہ طلباء  و طالبات کو ہم لوگ اس موضوع کو پڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ ابھی  پرستاؤ(تجویز )کی سطح پر ہے۔ یہ ابھی مکمل تعلیمی عمل سے ہوکر گزرے گا  اس کے بعد نصاب کا حصہ بنے گا۔ پروفیسر ششی نے کہا کہ ' تو پہلی چیز میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فی الحال یہ کورس کا حصہ نہیں ہے۔

PunjabKesari
مناسب تعلیمی ادارے کی منظوری پر پڑھایا جائے گا سی اے اے  موضوع 
 پروفیسر نے کہا کہ سب سے بڑی بات ہے کہ لوگوں کو  صحیح معلومات بھی ہے اور لوگوں کو غلط معلومات بھی ہے۔ بالخصوص ہمارے طلباجء  وطالبات یہ سوال لے کر ہمارے پاس آتے ہیں کہ ان لوگوں سے ہر جگہ پوچھا جاتا ہے اس کے بارے میں۔انہوں نے کہا کہ  ہم لوگ سوچتے ہیں کہ اس کو ایک موضوع کے طور پر شروع کر دیں گے۔ اس موضوع میں ہمارے پاس بہت سے کاغذ ہیں اس لئے  ہماری تجویز ہے کہ ہم سی اے اے کو بھی بہت سے موضوعات میں سے ایک موضوع کے طور پر شامل کریں گے۔

PunjabKesari
جب سوال کیا گیا کہ کب تک سی اے اے کو پڑھانا شروع کیا جائے گا  تو پروفیسر ششی نے کہا کہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔کیا اگلے سیشن سے یہ شروع کر دیا جائے گا، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مناسب تعلیمی ادارے سے اس کی منظوری مل گئی تو اسے اگلے سیشن سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top