Latest News

راجستھا ن سے چل کر بہار جانے والا مسافر  ہندوستانی کرکٹر شمی کے گھر کے باہر  ہوا  بیہوش ، کھلاڑی نے کی مدد

راجستھا ن سے چل کر بہار جانے والا مسافر  ہندوستانی کرکٹر شمی کے گھر کے باہر  ہوا  بیہوش ، کھلاڑی نے کی مدد

سپورٹس ڈیسک:کورونا وائرس (کووڈ19) وبا کی وجہ سے بھارت میں  3مئی تک لاک ڈائون  بڑھا  دیا گیاہے۔ اس بحران کی گھڑی میںدوسرے شہروں،  صوبوں  میں رہ  رہے مزدوروں اور ہر روز روٹی کما کر  کھانے والوں کو خاصا  پریشانی کا سامنا کرنا  پڑ رہا  ہے۔ بھارتیہ تیز  گیند باز محمد شمی  نے حال  ہی میں لائیو چیٹ کے دوران  ایسے  ہی ایک  شخص کے بارے میں بتایا  جو راجستھان   سے  بہار جا رہا تھا اور  شمی کے گھر   کے  باہر آکر بیہوش  ہو گیا ۔ جب شمی نے مذکورہ شخص  کو اپنے گھر کے باہر دیکھا تو انہوں نے اس کی مدد  کی اور  کھانا کھلایا۔
شمی نے یوجویندر  چہل سے انسٹاگرام پر لا ئیو چیٹ کے دوران اس حادثے کو   شیئر کیا ہے شمی نے کہا کہ وہ شخص  راجستھان   سے آ رہا تھا اور اسے بہار  جانا تھا ۔ اس کے پاس کوئی ذریع   نہیں تھا۔ میں نے گھر کے باہر  لگے سی سی ٹی وی  کیمرے میں دیکھا کہ وہ بھوک  کے مارے میرے گھر کے  دروازے کے پاس بیہوش  ہو گیا ہے۔ یہ دیکھ کر میں نے اسے کھانا فراہم کرایااور اس کی مدد  کی ۔ شمی نے کہاکہ  ہائیوے میرے گھر کے قریب ہے اس لئے میں جانتا ہوں کہ لوگ  کتنی مشکل  میں ہیں۔ میں جتنی ہو سکے مدد کرنے کی کوشش  کرر ہا ہوں ۔
چہل سے بات چیت کے دوران شمی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں گھر میں کیا  کر رہے ہیں۔ شمی نے  مذاقیہ  انداز میں کہا کہ لاک ڈاون  کی اس  میعاد  میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کھانا بنانا ضرور  سیکھ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کھانا بنانا سیکھا  ہے اور میں کچن میں اپنی ماں کی مدد کر  رہا  ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top