National News

جموں کشمیر:پلوامہ میں2019جیسے دہشت گردانہ حملے کی سازش  ناکام ، ڈوبھال نے  وزیر اعظم مودی کو دی کامیابی کی اطلاع

جموں کشمیر:پلوامہ میں2019جیسے دہشت گردانہ حملے کی سازش  ناکام ، ڈوبھال نے  وزیر اعظم مودی کو دی کامیابی کی اطلاع

نیشنل ڈیسک:جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سکیورٹی فورسز نے گورووار کو ایک کار میں موجود دھماکہ خیر مواد کا پتہ  لگا کر  آئی ای ڈی دھماکہ کو ناکام کر دیا  اور دہشت گردوں کی ایک بڑی سازش  پر پانی پھیر دیا ۔ وہیں پلوامہ کے حادثے کے بارے میںوزیر اعظم نریندر مودی کو بھی جانکاری دی گئی ۔ این ایس اے اجیت ڈوبھال نے پی ایم مودی کو دہشت گردانہ  حملے کو ناکام کرنے کی کامیابی کی خبر  دی ۔ پی ایم مودی نے اس پر پوری رپورٹ  مانگی ہے ۔ کشمیر علاقہ کی پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا کہ وقت پر ملی  جانکاری اور پلوامہ پولیس ، سی آر پی ایف  اور فوج کی کوشش کی وجہ سے ایک کار سے آئی ای ڈی  دھماکہ کی سازش کو نا کام بنا دیا  گیا ہے۔ 

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق  ایک سفید رنگ کی ذاتی  کار کو سکیورٹی فورسز نے ایک جانچ چوکی پر روکا لیکن ڈرائیور تیزی سے نکل گیا ۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسزنے کار پر کچھ گولیاں چلائی جس کے بعد کار کچھ دوری پر خالی پڑی ہوئی ملی۔ ذرائع نے بتایا کہ جانچ کے دوران گاڑی میں آئی ای ڈی لگا ہوا ملا جسے بعد میں ناکام بنا دیا گیا ۔
بتادیں کہ سال 2019میں پلوامہ میں ہی ایک خودکش حملے میں سی آر پی ایف کے 40جوان شہید  ہو گئے  تھے۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت پاکستان کے رشتوں میں تلخی آئی ہوئی ہے۔ وہیں پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا بدلہ  لینے کے لئے بھارتیہ ہوائی فوج  نے بالا کوٹ میں ہوائی حملہ کر دہشت گردانہ تنظیم جیش کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا ، جس سے پاکستان کافی  تلملایا  ہوا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top