Latest News

دہلی میں آڈ - ایون فارمولہ شروع ، قانون توڑنے پر پہلے ہی دن کٹا چالان

دہلی میں آڈ - ایون فارمولہ شروع ، قانون توڑنے پر پہلے ہی دن کٹا چالان

نئی دہلی : گذشتہ کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی مار جھیل رہی دہلی میں آج سے آڈ - ایون فارمولہ شروع ہوگیا ہے ۔ وہیں فارمولہ شروع ہوتے ہی پہلے ہی دن چالان بھی کٹ گیا ۔ ایک کار چالک آڈ نمبر کی گاڑی چلا رہا تھا ۔ جس پر اس کا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4000 روپے کا چالان بھی کٹا ۔  آڈ - ایون فارمولہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک لاگو رہے گا ۔ 

PunjabKesari
اتوار کو دہلی حکومت نے اس فارمولے میں چھوٹ دی ہے ۔ 15 نومبر تک چلنے والے اس فارمولے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ اپنی اور اپنے پریوار کی اچھی صحت کیلئے آڈ - ایون فارمولے پر عمل ضرور کریں ۔ 


کیجریوال نے ٹویٹ کیا  کہ ایک دوسرے کے ساتھ کار شیئر کریں اس سے دوستی بڑھے گی ، رشتے بنیں گے ، پٹریل بچے گا اور آلودگی بھی کم ہوگا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ دہلی پھر کر دکھائے گی ۔ 
بتا دیں کہ دہلی میں تیسری بار یہ فارمولہ لاگو کیا گیا ہے اور آڈ ایون فارمولے کی خلاف ورزی کرنے پر اس بار جرمانہ دو گنا کیا گیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top