National News

ایڈونچر المیہ بنا: شمالی کیسکیڈز میں پہاڑ سے گر کر 3 کوہ پیما ہلاک

ایڈونچر المیہ بنا: شمالی کیسکیڈز میں پہاڑ سے گر کر 3 کوہ پیما ہلاک

نیویارک: امریکہ کے شہر واشنگٹن کے نارتھ کیسکیڈز نیشنل پارک میں سیئٹل سے تعلق رکھنے والے تین کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ شیرف کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ اوکانوگن کاونٹی شیرف کے دفتر نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اتوار کی صبح مزامہ سے 26 کلومیٹر مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی عملے کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ یہ علاقہ کوہ پیماوں میں بہت مقبول ہے۔ رینٹن کے چار کوہ پیماوں کا ایک گروپ نارتھ ارلی ونٹرس اسپائر کے علاقے میں اترتے ہوئے گر گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ 36، 47 اور 63 سال کے تین کوہ پیماوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اوکانوگن کاونٹی کے انڈر شیرف ڈیوڈ یارنل نے سیئٹل ٹائمز کو بتایا کہ ایک کوہ پیما گرنے سے اندرونی اور سر پر چوٹیں لگنے سے زخمی ہوا لیکن وہ اپنی کار تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا اور ایک ٹیلی فون بوتھ سے مدد طلب کی۔ اس کے بعد اس شخص کو سیٹل کے ہاربر ویو میڈیکل سینٹر لے جایا گیا۔ ہیلی کاپٹر ریسکیو ٹیموں نے پہاڑی علاقے سے لاشیں نکالنے میں مدد کی۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ حادثہ ممکنہ طور پر نزول کے دوران لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top