Latest News

مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو ہند۔ پاک جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے: اسحٰق ڈار

مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو ہند۔ پاک جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے: اسحٰق ڈار

 اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اگر آنے والے مذاکرات میں 'آبی تنازع‘ حل نہ ہوا تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این‘ کو انٹرویو میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ 'اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔‘ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ ہندوستان میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔

جواب میں پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے ہندوستانی سفارتی عملے کو محدود کرنے کے ساتھ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام ہندوستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے تھے اور ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کی تجارت منسوخ کرتے ہوئے ہندوستانی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top