Latest News

امریکی رہنما نے کہا- تمام ہندوستانیوں کو ملک بدر کرو، یو ایس صرف امریکیوں کے لئے، مچا بوال

امریکی رہنما نے کہا- تمام ہندوستانیوں کو ملک بدر کرو، یو ایس صرف امریکیوں کے لئے، مچا بوال

واشنگٹن: امریکہ میں  ہندوستانی  کمیونٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر کئے گئے  تبصرے کے لیے فلوریڈا کونسل کے رکن کو کانگریس (امریکی پارلیمنٹ)اور ہندوستانی نژاد امریکی گروپوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی میڈیا میں شائع ایک خبر سے یہ جانکاری  سامنے آئی ہے۔ 'پام بے'  کونسل کے رکن شینڈلر لینگ وِن نے گزشتہ تین ہفتوں میں سوشل میڈیا پر  ہندوستانی  کمیونٹی کے خلاف کئی نفرت انگیز پوسٹ کیں اور ان کے ارکان کو ملک سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔ لینگ وِن نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، آج میری سالگرہ ہے اور میں بس یہی چاہتا ہوں کہ ڈونالڈ ٹرمپ تمام  ہندوستانیوں  کا ویزا منسوخ کر دیں اور انہیں فورا ملک بدر کر دیں۔ امریکہ امریکیوں کے لیے ہے۔
انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا، اگر کوئی صرف  ہندوستانیوں کو نوکری پر رکھتا ہے، ہندوستان  میں دھن بھیجتا ہے، ہندوستانی  انتخابات میں پرچار کرتا ہے، امریکہ کی سرکاری عمارتوں پر  ہندوستانی  جھنڈا لہرانے کے لیے لابنگ کرتا ہے اور اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد ہماری فوج میں خدمت کے لیے تیار نہیں ہے، تو اس کی وفاداری ہندوستان  کے ساتھ ہے اور اسے ملک بدر کر دینا چاہیے۔ دی واشنگٹن پوسٹ میں جمعہ کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق،  ہندوستانی نژاد امریکی گروپوں کے ارکان  پام بے سٹی کونسل کے ہال میں ہونے والی میٹنگز میں بڑی تعداد میں پہنچے اور لینگ وِن کے تبصروں کی مذمت کرتے ہوئے بیانات جاری کیے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ پام بے سٹی کونسل نے لینگ وِن کے خلاف مذمتی قرار داد کو دو کے مقابلے میں تین ووٹوں سے منظور کر لیا۔
سینٹرل فلوریڈا پبلک میڈیا کی جمعہ کو شائع خبر میں کہا گیا کہ کونسل کی قرارداد کے تحت لینگ وِن کو کسی بھی مسئلے کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے پہلے عمومی اتفاق رائے حاصل کرنا ہوگا، کمشنروں کے تبصروں کے دوران انہیں خاموش رہنے کا حکم دیا جائے گا اور انہیں کمیٹیوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ ہندوز فار ہیومن رائٹس نے ایک کھلے خط میں فلوریڈا کے گورنر' ران ڈی سینٹس ' سے لینگ وِن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ایشین امریکن ہوٹل اونرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھرت پٹیل نے دو اکتوبر کو کہا تھا کہ لینگ وِن کا تبصرہ تاریخ کی کچھ سب سے غلط بیانیوں کی بازگشت ہے، جو ممکنہ طور پر تشدد کو بھی ہوا دے سکتی ہے۔ دی واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق، انڈین امریکن بزنس ایسوسی ایشن اینڈ چیمبر کے صدر پرشانت پٹیل نے کونسل کے ارکان سے کہا کہ لینگ وِن کے رویے انتہائی قابل مذمت ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top