National News

شمال مغربی پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک

شمال مغربی پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلاک

پشاور: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز پ±ر تشدد خیبر پختونخوا صوبے میں خفیہ معلومات پر مبنی ایک مہم کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ مہم بنوں ضلع کے مغل کوٹ سیکٹر میں چلائی گئی۔ اس مہم میں خاص طور پر 'فتنہ الخوارج' کے طارق کچھی گروپ کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی حکومت نے گزشتہ سال کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو 'فتنہ الخوارج' کے طور پر نوٹیفائی کیا تھا، جو کہ اسلامی تاریخ کے ایک ایسے گروہ کا حوالہ ہے جو تشدد میں ملوث تھا۔
سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ طارق کچھی گروپ دو سالوں سے دہشت گرد سرگرمیوں میں سرگرم طور پر شامل رہا ہے اور جبری وصولی بھی کرتا رہا ہے۔ یہ گروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی میں مدد کرتا تھا۔



Comments


Scroll to Top