Latest News

نتن نوین : ایک نوجوان ورکر کی قومی ایگزیکٹو صدر کے عہدے پر تقرری

نتن نوین : ایک نوجوان ورکر کی قومی ایگزیکٹو صدر کے عہدے پر تقرری

بھارتیہ جنتا پارٹی  نے تنظیمی سطح پر ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے بہار کے نوجوان مگر تجربہ کار رہنما نتن نوین کو پارٹی کا قومی ایگزیکٹو صدر مقرر کیا ہے۔ یہ کوئی معمولی تقرری نہیں، بلکہ پارٹی کے اندر اعتماد، تنظیمی تبدیلی اور آنے والے انتخابی دور کی حکمت عملی کا اشارہ ہے۔یہ تقرری نہ صرف پارٹی کے اندرنوجوان قیادت کو آگے لانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے، بلکہ اس سے مشرقی بھارت، بالخصوص بہار کو قومی سیاست میں ایک نئی شناخت بھی ملی ہے۔
 نتن نوین کا سیاسی سفر زمینی سطح سے شروع ہو کر قومی قیادت تک پہنچا ہے اور یہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی میں ہی ممکن ہے۔ نتن نوین کا سیاسی سفر مکمل طور پر بھاجپا کے اندر ہی پروان چڑھا ہے۔خاندانی پس منظر کے باوجود نتن نوین نے اپنی الگ شناخت محنت اور مسلسل سرگرمی کے ذریعے بنائی۔ والد کے انتقال کے بعد انہوں نے پٹنہ کی بانکی پور اسمبلی سیٹ سے سیاست کی کمان سنبھالی اور سال 2006 سے مسلسل پانچ بار وہاں سے کامیابی حاصل کی ۔
ساتھ ہی، بہار میں تین بار وزارت کے منصب سے بھی سرفراز ہوئے۔ کم عمری میں سیاست میں قدم رکھنے والے نتن نوین نے بھاجپا تنظیم میں مختلف سطحوں پر کام کیا  اور پارٹی کے قابل اعتماد ر ہنماؤں میں اپنی جگہ بنائی۔ 
بہار میں پتھ تعمیرات کے وزیر کے طور پر انہوں نے ایک فعال اور نتائج دینے والے وزیر کی شبیہ قائم کی۔  تنظیم میں بھی انہیں ایک منضبط تنظیم کار ، مضبوط حکمت عملی ساز اور زمینی سطح سے جڑا ہوار ہنما مانا جاتا ہے۔ ان کی شناخت ایک فعال، منضبط اور تنظیم کے تئیں وقف رہنما کے طور پر رہی  ہے ۔ 
 انہوں نے سیاست کی شروعات بھاجپا یووا مورچہ سے کی ، جہاں قومی جنرل سیکرٹری سے لے کر بہار پردیش صدر تک کی ذمہ داریاں نبھائیں۔یہی تنظیمی تجربہ آگے چل کر انہیں ریاستی انچارج اور پھر قومی سطح کی ذمہ داریوں تک لے گیا۔ ان کی تنظیمی صلاحیت اور کارکنان کے ساتھ مضبوط رابطے نے انہیں اس اہم عہدے کے لئے موزوں بنایا۔
بطور رکن اسمبلی انہوں نے اپنے حلقے میں بنیادی ڈھانچے، شہری ترقی اور قانون و انتظام سے جڑے مسائل کو ترجیح دی۔ اسکے ساتھ ہی وہ بہار حکومت میں وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہیں انتظامی تجربہ حاصل ہوا۔نتن  نوین نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی اہم ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔ وہ بھاجپا یووا مورچہ سے وابستہ رہے اور نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے میں فعال کردار ادا کیا۔
 اس کے علاوہ مختلف ریاستوں میں پارٹی انچارج کے طور پر ان کے تجربے کو تنظیم کو مضبوط کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔12 جنوری 2011 کو بھاجپا یووا مورچہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی جنم بھومی کولکتہ سے قومی جہتی یا تر انکالی تھی ، جس کا مقصد ان کی قربانی کے مقام تک جا کر 26 جنوری کو سری نگر کے لال چوک پر ترنگا لہرانا تھا۔
اس وقت یو وا مورچہ کے صدر انوراگ ٹھاکر تھے جبکہ بھاجپا کے موجودہ قومی ایگزیکٹو صدرنتن نوین یووا مورچہ کے جنرل سیکرٹری تھے۔ اس وقت کی مرکزی یوپی اے حکومت اور جموں و کشمیر حکومت . کے عدم تعاون اور مختلف علیحدگی پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باوجود یہ قومی یکجہتی یا ترا منعقد ہوئی اور 26 جنوری کو نتن نوین نے  کامیابی کے ساتھ لال چوک پر ترنگا لہرایا تھا۔
ان سطور کے مصنف ، جو اس وقت دہلی پردیش بھاجپا کے جنرل سیکرٹری تھے، بھی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے سری نگر میں ترنگا لہرایا تھا۔ بھاجپا کے نو مقر ر قومی ایگزیکٹو صدر کی تنظیمی سمجھ،  نظم وضبط اور حکمت عملی کی صلاحیت پارٹی کے قومی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنائے گی۔نتن نوین کی تقرری یہ پیغام ہے کہ پارٹی میں جریشن نیکسٹ کا دور شروع ہو چکا ہے۔ 
چھتیس گڑھ میں انچارج کے طور پر ان کے کردار کو سراہا گیا۔ وہاں بوتھ سطح کا انتظام تنظیمی توسیع اور انتخابی تال میل پر ان کی توجہ کا نتیجہ فیصلہ کن جیت کی صورت میں سامنے آیا۔ اس کے بعد یہ مانا جانے لگا کہ نتن نوین قومی سطح پر بھی تنظیم کو مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قومی ایگزیکٹو صدر کے طور پر نتن نوین کے سامنے پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے ، کارکنان میں توانائی کا ابلاغ کرنے اور آنے والے انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے جیسے اہم چیلنجز ہوں گے۔ ان کے دورِ  کار کو بھاجپا کے تنظیمی مستقبل کے لحاظ سے اہم مانا جا رہا ہے۔
 سردار آر پی سنگھ (قومی ترجمان بھا جیا) 
 



Comments


Scroll to Top