National News

کینیڈا کے ہسپتال میں 8 گھنٹے تڑپتا رہا ہندوستانی مریض، علاج نہ ملنے پر توڑا دم ( ویڈیو)

کینیڈا کے ہسپتال میں 8 گھنٹے تڑپتا رہا ہندوستانی مریض، علاج نہ ملنے پر توڑا دم ( ویڈیو)

انٹرنیشنل ڈیسک: کینیڈا کے صحت کے نظام پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایڈمنٹن کے گری ننس کمیونٹی ہاسپٹل میں ہندوستانی  نژاد 44 سالہ شہری پرشانت شری کمار کی موت ہو گئی، جب شدید سینے کے درد کے باوجود انہیں ایمرجنسی وارڈ میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ خاندان کے مطابق پرشانت شری کمار جو پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے، کو 22 دسمبر کو کام کے دوران اچانک شدید سینے میں درد ہوا۔ ایک کلائنٹ انہیں ہسپتال لے کر پہنچا۔ ان کے والد کمار شری کمار نے اس درد کو پندرہ میں سے دس درجے کا ناقابل برداشت درد قرار دیا۔

44 year-old man passes away in the hospital after waiting over 8 hours in the emergency room in Canadian hospital 😳💔 pic.twitter.com/bHztPMbDkH

— RTN (@RTNToronto) December 25, 2025


ہسپتال میں ان کا ای سی جی کیا گیا، لیکن کوئی سنگین مسئلہ نہ بتاتے ہوئے انہیں صرف ٹائلینول دے کر انتظار کرنے کو کہا گیا۔ خاندان کا الزام ہے کہ اس دوران ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا اور وہ بار بار شدید درد کی شکایت کرتے رہے، لیکن کوئی فوری طبی مداخلت نہیں کی گئی۔ آٹھ گھنٹے بعد جب آخرکار انہیںٹریٹمنٹ ایریا( علاج کی جگہ ) میں بلایا گیا تو وہ اچانک گر پڑے۔ طبی عملے نے انہیں بچانے کی کوشش کی، لیکن کارڈیک اریسٹ کے باعث ان کی موت ہو گئی۔ پرشانت اپنے پیچھے اہلیہ اور تین کم سن بچے چھوڑ گئے ہیں جن کی عمریں تین، دس اور چودہ سال ہیں۔ خاندان کے دوست اور بھارتی برادری کے رکن ورندر سنگھ بھلر نے اسے  'ایک بڑا اور مکمل طور پر ٹالا جاسکنے والا المیہ'  قرار دیا۔

PunjabKesari
ہسپتال  کا انتظام سنبھالنے والی تنظیم کوویننٹ ہیلتھ  ( Covenant Health) نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ چیف میڈیکل ایگزامنر کے دفتر کے جائزے میں ہے۔ تاہم اب تک تفصیلی معلومات عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا بالخصوص صوبہ البرٹا میں ایمرجنسی وارڈز میں طویل انتظار، عملے کی کمی اور مریضوں کے بڑھتے دباؤ  کے حوالے سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ جون 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق البرٹا میں ایمرجنسی روم میں اوسط انتظار تقریبا چار گھنٹے ہے، جبکہ ایڈمنٹن کے علاقے میں یہ تقریبا چھ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے، جو پورے صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔



Comments


Scroll to Top