Latest News

وزیر خزانہ کا ادھیر رنجن کو جواب،کہا- میں ''نربلا'' نہیں سبلا  ہوں

وزیر خزانہ کا ادھیر رنجن کو جواب،کہا- میں ''نربلا'' نہیں سبلا  ہوں

نرملا سیتا رمن نے کانگرس لیڈر ادھیر رنجن  کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کابینہ میں دو خواتین وزیر رہ چکی ہیں۔میں نرملا ہوں اور رہوں گی۔میں نربلا نہیں سبلا ہوں۔ہماری پارٹی میں ہر عورت سبلا ہے۔اس پر بے چین رنجن نے کہا کہ میں آپ کی عزت کرتا ہوں اور یہ حکومت خواتین ریزرویشن بل پاس کراکے دکھائے تب ہی معلوم پڑے گا کہ یہ حکومت خواتین کو لے کر کتنا سوچتی ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1201497960279707650?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201497960279707650&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fparliament-winter-session-day-11-lok-sabha-rajya-sabha-updates-soip-632.html

PunjabKesari
بی جے پی میں کوئی جیجا نہیں
 وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سوٹ بوٹ کی جو بات کرتے ہیں وہ یہاں نہیں چلتا ہے۔اجولا یوجنا، آیوشمان  یوجنا اور 'پی ایم کسان سمان ندھی ' میں جن لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے، وہ لوگ ہمارے بھائی ہیں کیا؟ 11 کروڑ گھروں کوٹائلٹ ملا، کسی کے جیجا کے گھر میں بنایا گیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ 8.1 کروڑ کسانوں کو پی ایم کسان  سمان ندھی  یوجنا کا فائدہ ملتا ہے ، وہ کون ہیں۔ کیا وہ فلاں کا بھائی یا فلاں کا جیجا ہے کیا؟ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری پارٹی میں جیجا نہیں رہتے، بی جے پی میں تمام کارکن ہیں؟ وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کارپوریٹ ٹیکس کم کرنے میں صرف بڑے کو فائدہ نہیں ملتا بلکہ چھوٹے کاروبار سے بڑے تک سب کو کارپوریٹ ٹیکس کا فائدہ ملتا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1201485230164496389?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201485230164496389&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fparliament-winter-session-day-11-lok-sabha-rajya-sabha-updates-soip-632.html
وہ میری مدت کار ختم ہونے کا انتظار  نہیں کر رہے
 سیتا رمن نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں سب سے بری وزیر خزانہ ہوں، وہ میری مدت ختم ہونے کا انتظار بھی نہیں کر رہے ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ براہ مہربانی مجھے اور  آئیڈیا دیں، ہم اس پر کام کریں گے۔اگر کوئی حکومت ہے جو سنتی ہے، تو وہ  وزیر اعظم مودی کی حکومت ہے۔

PunjabKesari
مودی حکومت تنقید سنتی ہے اور جواب بھی دیتی ہے
راہل بجاج کے بیان پر مچے ہنگامے پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مودی حکومت تنقید کو سنتی ہے۔ حکومت کے کئی وزیر پارلیمنٹ میں جواب دینے آ چکے ہیں۔وزیر دفاع کو جب ایوان میں جواب دینے کے لئے کہا گیا وہ آئے۔ وزیر داخلہ کو جب کہا گیا وہ آئے اور خود وزیر اعظم  مودی ایوان میں جواب دینے آئے۔ہم تنقید سے بھاگتے نہیں ہیںٹ ہم تنقید سنتے بھی ہیں اور اسکا جواب بھی دیتے ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1201436206031990786?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201436206031990786&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fparliament-winter-session-day-11-lok-sabha-rajya-sabha-updates-soip-632.html
بتادیں کہ رنجن چودھری لوک سبھا میں کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی مخالفت کر رہے تھے اور اس سے ہونے والے نقصان شمار کر ارہے تھے۔تبھی وہ مرکزی وزیر خزانہ کی طرف مڑے اور بولے کہ ہم  آپ کا احترام کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھی آپ کے حالات دیکھ کر میرا کچھ کہنے کو دل کرتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ  آپ کو نرملا سیتا رمن کی بجائے'  نربلا سیتا رمن' کہنا ٹھیک ہوگا، کیونکہ آپ وزیر کے عہدے پر تو ہیں لیکن جو آپ جو چاہتی ہیں وہ آپ کرپاتی ہیں یا نہیں  ، یہ مجھے معلوم نہیں۔



Comments


Scroll to Top