Latest News

مسلمانوں کو مسجد  کے لئے لے لینی چاہئے زمین، نہیں لینا غلط ہوگا: مولانا سلمان ندوی

مسلمانوں کو مسجد  کے لئے لے لینی چاہئے زمین، نہیں لینا غلط ہوگا: مولانا سلمان ندوی

ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو سب نے قبول کیا  ہے، وہیں مسجد کی زمین کو لے کر  مسلم پرسنل لاء بورڈ کا رُخ ابھی تک صاف نہیں ہوا ہے ۔مسلم فریق میں ہی اختلاف کی صورتحال بنی ہوئی ہے جس میں کچھ سمجھتے ہیں کہ انہیں زمین نہیں لینی چاہئے جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ مسلمانوں کو مسجد کے لئے زمین لے لینی چاہئے۔ہم بات کر رہیں ہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق چیئرمین مولانا سلمان ندوی کی،جو دارالعلوم ندوة العلماء  یونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہیں۔

ندوی ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے ایودھیا آئے تھے لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں  ایودھیا پہنچنے سے پہلے ہی  لکھنؤ ایودھیا ٹول پلازہ پر روناہی کے پاس روک دیا گیا۔آگے جانے کہ اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے پولیس اور انتظامی افسران سے ملاقات کی اور اس کے بعد اس بات پر اتفاق کیا  کہ ایودھیا میں موجودہ وقت میں کوئی پروگرام کرنا یا سرگرمی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے جو زمین مسلمانوں کو مل رہی ہے، اس کو مسلمانوں کو لے لینی چاہئے زمین نہ لینا غلط ہوگا۔اس کے بعد سلمان ندوی واپس لکھنؤلوٹ گئے۔قابل ذکر  ہے کہ سلمان ندوی نے شری شری روی شنکر کے ساتھ مل کر اس سے پہلے مندر مسجد معاملے میں معاہدے کی مہم چلائی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top