نئی دہلی:ایودھیا رام جنم بھومی - بابری تنازعہ پر تاریخی فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواستوں پر جمعرات کو سپریم کورٹ کی آئینی بینچ بیٹھے گی ۔اس دوران نظر ثانی درخواستوں کی میرٹ پر بحث کی جائے گی اور فیصلہ کیا جائے گا کہ ان نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے یا نہیں۔ اس معاملے میں ہندو فریق کی جانب سے ہندو مہاسبھا نے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی کوشش کی ہے جبکہ مسلم فریق نے کئی نظر ثانی عرضیاں داخل کی ہیں۔
11 December,2019