Latest News

ہمارے ملک میں دہشت گردی کی ملزم بن جاتی ہے  رکن پارلیمنٹ،سوال پوچھنے والا اینٹی نیشنل: سورا بھاسکر

ہمارے ملک میں دہشت گردی کی ملزم بن جاتی ہے  رکن پارلیمنٹ،سوال پوچھنے والا اینٹی نیشنل: سورا بھاسکر

گوالیار : با لی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے بی جے پی لیڈر سادھوی پرگیہ سنگھ پر ہفتے کو نشانہ سادھا ۔ انہوں نے  کہاکہ ملک میں اب سوال اٹھانے والوں کو اینٹی نیشنل  اور غدار وطن کہہ دیا جاتا ہے  اور جن لوگوں پر دہشت گردی کے الزامات ہیں وہ ان کو ممبر پارلیمنٹ بنا دیا جاتا ہے ۔سورا بھاسکرمدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک پروگرام میں بول رہی تھیں۔ 
گوالیار میں ' بٹیا اتسو' پروگرام  میں مدھیہ پردیش کے گورالیار میں  پہنچیں سورا بھاسکر نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی  پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا  نام لئے بغیر کہا کہ اپنے ملک میں اب سوال اٹھانے والے کو اینٹی نیشنل قرار دے دیا جا رہا ہے، لیکن جن پر دہشت گردی کے الزام ہیں انہیں ممبر پارلیمنٹ بنا دیا جاتا ہے۔سور ا بھاسکر کا اشارہ بی جے پی رہنما پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی طرف تھا، جو 2008 کے مالیگاں بم دھماکے میں ملزم ہیں۔پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 
سورا بھاسکر نے کہا کہ اب ہم ایسے وقت میں آگئے ہیں کہ جہاں پر سوال کرنے پر اینٹی نیشنل کاالزام لگتا ہے، لیکن جن کے رہنما پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگتا ہے ان پر کوئی کچھ نہیں بولتا ہے۔انہوں نے  کہا کہ میرے اوپر بھی ایک کیس کانپور میں درج ہو چکا ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہاں بھی کیس درج ہو جائے۔ اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والی سورا بھاسکر نے کہا کہ  میرے پاس ووٹ دینے کا حق ہے اور ایک اچھے شہری کے طور پر میں ٹیکس دیتی ہوں، لیکن جیسے ہی سوال کرتی ہوں میرے خلاف غداری کا کیس درج کرا دیا جاتا ہے۔
سورا نے بار بار یہ دہرایا گیا ہے کہ اس ملک نے جمہوری طریقے سے پارلیمنٹ کے لئے ایک دہشت گردی کے الزام سامنا کر رہی  خاتون کو منتخب کیا ، لیکن جب میں نے حکمراں پارٹی کو لے کر سوال پوچھا، تو مجھے  ملک مخالف قرار دیا گیا ہے۔ ایسا کیوں؟
 



Comments


Scroll to Top