National News

بہار میں سیلاب کا قہر ، مرنے والوںکی تعداد90 کے پار، ایک مسجد بھی بہہ گئی

بہار میں سیلاب کا قہر ، مرنے والوںکی تعداد90 کے پار، ایک مسجد بھی بہہ گئی

بہار کے بڑے دریاؤں کے پانی کی سطح بڑھنے کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب کا قہر جاری ہے ۔اس دوران مدھوبنی میں ایک مسجد کے سیلاب میں بہنے کی خبر سامنے آئی ہے۔مدھوبنی ضلع کے دولت پور گاؤں میں سیلاب کے پانی کی وجہ سے مٹی کا کٹاؤ ہوا اور مسجد بہہ گئی۔گاؤں کے لوگوں نے اپنے موبائل میں ڈوبتی مسجد کا ویڈیوقید کیا ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، بہار کے 12 اضلاع کے 102 بلاکوں میں سیلاب کا پانی پھیلا ہوا ہے، جس سے 66 لاکھ سے زیادہ کی آبادی متاثرہے ۔گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران ریاست میں سیلاب سے 14 افراد کی موت ہو گئی، جس سے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 90 کے پار پہنچ گئی ہے۔سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور گھروں اور کھیتوں میں پانی بھرا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top