انٹرنیشنل ڈیسک:کورونا وائرس برازیل میں بھی قہر ڈھا رہا ہے ۔ یہاں متاثرہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 11130ہوگئی اور اب تک 486لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ برازیل کے وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54لوگوں کی اس انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے جو اس وائرس سے یہاں ہونے والی ہر دن موت کی اوسط سے 12.5فی صد زیادہ ہے ۔ ملک میں اس انفیکشن سے ہونے والی موت کی شرح 4.4 فی صد ہے۔ وہیں اس دوران انفیکشن کے 852نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس عالمی وبانے جنوب مغربی برازیل میں سب سے زیادہ قہر برپایا ہے۔
06 April,2020