Latest News

کانگرس اور اس کی ساتھی جماعتیں  پھیلارہیں مسلمانوں کو ڈٹینشن سینٹر بھیجنے کی افواہیں: مودی

کانگرس اور اس کی ساتھی جماعتیں  پھیلارہیں مسلمانوں کو ڈٹینشن سینٹر بھیجنے کی افواہیں: مودی

نئ دہلی :شہریت ترمیمی قانون  2019 ( سی اے اے )اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز ( این آر سی )کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو اس کو لے کر گمراہ کیا جا رہا ہے۔سی اے اے  اور این آر سی  کو لے کر لوگوں میں افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ لوگوں میں افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ ملک کے مسلمانوں کو مسلم ڈٹینشن کیمپ  ( حراستی  کیمپ )میں بھیجا دیا جائے گا۔

https://twitter.com/ANI/status/1208676028115230727?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208676028115230727&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpm-narendra-modi-delhi-ramlila-maidan-rally-caa-nrc-muslims-detention-camps-1-1148126.html
 اس پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اور یہ تمام جھوٹ ہے ،جھوٹ ہے ،جھوٹھ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگرس اور اس کے ساتھی جماعتیں پر ملک کے مسلمانوں کو ڈٹینشن   کیمپ کا ڈر دکھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈٹینشن کیمپ  میں بھیجنے کی بات تو دور، ملک میں ڈٹینشن کیمپ ہے ہی نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگرس ووٹ بنک کے لئے  تقسیم کرنے کی سیاست کرتی آئی ہے۔وہ اقتدار سے دور ہے تو اس نے پھر سے بانٹنے کا اپنا پرانا ہتھیار نکال لیا ہے۔



Comments


Scroll to Top