Latest News

دہلی تشدد پر جے کشن ریڈی کا بیان، کہا- ٹرمپ کے دورے پر ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی رچی گئی سازش

دہلی تشدد پر جے کشن ریڈی کا بیان، کہا- ٹرمپ کے دورے پر ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کی رچی گئی سازش

نئی دہلی: دہلی  میں  گول کل پوری  کے پاس بھجن پورہ میں جہاں سی اے اے  مخالفین  اور سی  اے اے  حمایتیوں کے درمیا ن معر کہ آرائی جاری ہے، جس میں کم از کم  10 مظاہرین زخمی ہو گئے اور ایک پولیس  ہیڈ کانسٹیبل رتن لال  موت ہو گئی ۔ وہیں اس تشدد میں زخمیوں ہوئے لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔زخمیوں میں ڈی سی پی وید پرکاش شکلا اور شاہدرہ ضلع کے ڈی سی پی امت شرما بھی شامل  ہیں ۔

PunjabKesari
سی اے اے  کی مخالفت کے دوران ہوئے اس تشدد  پر    وزیر مملکت برائے  داخلہ جے کشن ریڈی نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی اور اس کو امریکی صدر کے دورے کے وقت رچی جانے والی ایک سازش قرار دیا ۔جے کشن ریڈی نے کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد کو امریکی صدر کے ہندوستان دورے کو دیکھتے ہوئے انجام دیا گیا ہے۔ میں اس تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ ہندوستان حکومت ایسی تشدد کو کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ ہم تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں پر سخت کارروائی کریں گے۔حالات کو قابو کرنے کے لئے پولیس نے شمال مشرقی دہلی کی 10 جگہوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1231938340183609345?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231938340183609345&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.news18.com%2Fnews%2Fdelhi-ncr%2Fminister-of-state-home-affairs-g-kishan-reddy-on-delhi-violence-said-conspiracy-to-tarnish-india-image-in-the-world-nodrss-2891350.html
 دراصل، شمال مشرقی دہلی کے کئی علاقوں میں اتوار سے ہی احتجاج اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔یہاں جعفرآباد اور موجپور علاقوں میں مظاہرین نے کم از کم دو گھروں میں آگ لگا دی، جس سے کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔ ان علاقوں میں پیر کو مسلسل دوسرے دن  سی اے اے حامی اور مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

PunjabKesari
جے کشن ریڈی نے کہا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو  اکسایا جا رہا ہے،جمہوریت کے دائرے میں رہ کر اپنے جذبات کو ظاہر کرنا چاہئے۔ دو مہینہ سے  نیشنل ہائی وے کو  بند کیا،  تب بھی ہم نے رکاوٹ نہیں کی ۔ آج پتھر مار رہے ہیں، آتش زنی کر رہے ہیں، حکومت اس کو ٹالریٹ نہیں کرے گی اور سخت کارروائی کرے گی۔ ہم نے اضافی فورس لگائی ہے ۔ وزارت داخلہ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ جو بھی اس تشدد کے لئے ذمہ دار ہے اس پر سخت کارروائی کی  جائے گی ۔ ہماری اہم ذمہ داری ہے کہ  لاء اینڈ آرڈر کو بحال کیا جائے ۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دہلی میں رہتے ہوئے اس طریقے کی سازش کرنا، اس کا جواب راہل گاندھی کو دینا چاہئے اور سی اے  اے  کی مخالفت کرنے والوں کو دینا چاہئے۔ٹرمپ کے دورے پر ملک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



Comments


Scroll to Top