Latest News

محبوبہ مفتی نے کیا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ۔ سادھوی پرگیہ کو لیکر بھاجپا  کو بنایا نشانہ

محبوبہ مفتی نے کیا یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ۔ سادھوی پرگیہ کو لیکر بھاجپا  کو بنایا نشانہ

سری نگر: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی رہائی کی مانگ کی ہے۔یاسین ملک کو دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کو فنڈ مہیا کرا نے کے معاملے میں گرفتار کیاگیا ہے۔محبوبہ نے بھاجپا  کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے    امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ سے یاسین ملک کا موازنہ کرتے ہوئے رہائی کی مانگ کی ہے ۔ انہوں ے ٹویٹر پر لکھا کہ  ' تہاڑ جیل میں بند یاسین ملک کا پریوران کی گرتی ہوئی صحت کو لیکر بے حد پریشان ہے ۔افسوس کی بات ہے کہ حکومت ہند ان کی گرتی ہوئی صحت کے تئیں غیر حساس  ہے ۔ لیکن انہوں نے سادھوی پرگیہ کو ضمانت کی سہولت دی ہوئی ہے ، جو    مذہبی جذبات کو بھڑکاکر اپنا سیاسی ایجنڈا  پیش کر رہی ہے ۔
 معلوم ہو کہ سادھوی پرگیہ 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں ملز  م ہیں اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں ۔بھاجپا نے انہیں کانگرس کے سینئر لیڈر دگوجے سنگھ کے بالمقابل انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top