National News

سیاست میں ہوگی مادھوری دیکشت کی اینٹری ؟ بی جے پی سے لوک سبھا چناﺅ لڑنے کی چرچا

سیاست میں ہوگی مادھوری دیکشت کی اینٹری ؟ بی جے پی سے لوک سبھا چناﺅ لڑنے کی چرچا

 ممبئی:دیش کی دھک- دھک گرل یعنی مادھوری دیکشت 2024 کے لوک سبھا چناﺅ میں اپنی قسمت آزما سکتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مادھوری بی جے پی کے نیتاﺅں کے رابطہ میں ہیں۔ مادھوری کے شمالی ممبئی یا شمال مغربی ممبئی سے چناﺅ لڑنے کی اٹکلیں ہیں ۔مشہور بالی وڈ ایکٹریس مادھوری دیکشت اگلے سال ہونے والے لوک سبھا چناﺅ میں اپنی قسمت آزما سکتی ہیں ۔ ذرائع کی مانیں تو مادھوری کافی وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے نیتاﺅں کے رابطہ میں ہیں ۔ حالانکہ ابھی تک ا نہوںنے صاف نہیں کیا ہے کہ وہ اگرچناﺅ لڑیں گی تو سیاسی کیرئیر شروع کرنے کیلئے کس پارٹی کا دامن تھامےں گی ۔ اس کے پہلے پونے سے بھی ان کے چناﺅ لڑنے کی اٹکلیں تھی۔
 ممبئی کے وان کھیڑے سٹیڈیم میں ہوئے بھارت اور نیوزی لینڈ کے بیچ سیمی فائنل میچ کے دوران مادھوری دیکشت میدان میں تھیں۔ اس دوران وہ مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کے ساتھ دکھائی دیں۔ ان کے ساتھ این سی پی نیتا پرفل پٹیل بھی تھے ۔ یہی نہیں وہاں پر بی جے پی نیتا آشیش شیلار بھی موجود تھے ۔ جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں مادھوری دیکشت کے چناﺅ لڑنے کی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں ۔
 شمالی ممبئی سے حالانکہ بی جے پی کے قد آور نیتا گوپال شیٹی لوک سبھا سانسد ہیں ۔ گوپال شیٹی نے ہی ارملا ماتونڈکر کو 2019 کے چناﺅ میں ہرایا تھا اور دوسری بار سانسد بنے تھے ۔ اس سے پہلے گوپال شیٹی نے 2014 میں سنجے نروپم کو شکست دی تھی ۔ ایسے میں گوپال شیٹی کی جگہ مادھوری دیکشت کو لڑانے کا رِسک اس سیٹ سے بی جے پی شاید ہی لے۔
 اس سیٹ سے لڑ سکتی ہیں مادھوری 
 مادھوری کے شمال مغربی ممبئی سیٹ سے چناﺅ لڑنے کا امکان بنتا ہے ۔ حالانکہ یہ سیٹ شوسینا کے کھاتے میں ہے اور گجانن کیرتیکر جو شندے گروپ میں ہیں وہ یہاں سے سانسد ہیں ۔ حالانکہ ان کی پوزیشن اس بار ٹھیک بھی نہیں ہے ۔ ایسے میں اس سیٹ پر سمجھوتے کے تحت بی جے پی مادھوری دیکشت کو لڑاسکتی ہے ۔ اس سیٹ پر اس بار بھی سنجے نروپم کانگرس کے بڑے دعوے دار ہیں جوکہ کیرتیکر کے خلاف مضبوط متبادل ہیں ۔ ایسے میں مادھوری کے لڑنے سے نروپم کی راہ مشکل ہوگی۔



Comments


Scroll to Top