Latest News

دنیا میں مزید چمکا ہندوستان کا نام ! اس شہر کے نوابی پکوان پہنچے عالمی سطح پر، یونیسکو میں شامل ہوا نام

دنیا میں مزید چمکا ہندوستان کا نام ! اس شہر کے نوابی پکوان پہنچے عالمی سطح پر، یونیسکو میں شامل ہوا نام

انٹرنیشنل ڈیسک: لکھنؤ  کو اس کی مالا مال اور متنوع   'پاک کلا '  (پکوانی ورثے)  کے لیے یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے آزولے نے 58 شہروں کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک کے نئے رکن کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اس فہرست میں اب 100 سے زیادہ ممالک کے 408 شہر شامل ہیں۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کو  'پاک کلا ' (پکوان) کے زمرے میں تسلیم کیا گیا ہے۔ یونیسکو میں  ہندوستان  کے مستقل وفد نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا،  ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ۔ لکھنؤ کی مالا مال ' پاک کلا '  (پکوانی وراثت ) کو اب عالمی سطح پر پہچان ملی ہے۔ وفد نے کہا، ورلڈ سٹیز ڈے 2025 (30 اکتوبر)کے موقع پر لکھنؤ کو  'یونیسکو کری ایٹو  سٹی آف گیسٹرونومی ' نامزد کیا گیا ہے۔ لکھنؤ کے ساتھ 58 نئے شہروں کو یونیسکو کری ایٹو سٹیز نیٹ ورک (UCCN) میں جگہ ملی ہے۔


UCCN میں اب 100 سے زیادہ ممالک کے 408 شہر شامل ہیں۔ لکھنؤ اپنے مالا مال اور روایتی لذیذ کھانوں کے لیے مشہور ہے، جن میں چاٹ سے لے کر اودھی کھانے اور مزیدار مٹھائیاں شامل ہیں۔ ورلڈ سٹیز ڈے پر اعلان کیا گیا یہ اعزاز ان شہروں  کو ' پائیدار شہری ترقی کے محرک کے طور پر تخلیقیت ( کریٹیویٹی )کو فروغ دینے کے  ان کے عزم '  کے لیے دیاجاتا ہے ۔ آزولے نے کہا، یونیسکو کے تخلیقی شہر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ثقافت اور تخلیقی صنعتیں ترقی کی ٹھوس قوت محرکہ ہو سکتی ہیں۔ ہم 58 نئے شہروں کا خیر مقدم کر کے ایک ایسے نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں جہاں تخلیقیت مقامی اقدامات کی حمایت کرتی ہے، سرمایہ کاری کو راغب کرتی ہے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے۔ سال 2004 میں قائم کیا گیا UCCN ان شہروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے جو جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ثقافت اور تخلیقیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہ ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو روزگار پیدا کرتے ہیں، ثقافتی زندگی کو فروغ دیتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں۔

یونیسکو نے کہا کہ نئے نامزد تخلیقی شہروں میں موسیقی کے لیے کسومو (کینیا) اور نیو اورلینز ( امریکہ)، ڈیزائن کے لیے ریاض(سعودی عرب)، پکوان کے لیے ماتوسینہوس(پرتگال)اور کوئنکا (ایکواڈور)، فلم کے لیے گیزہ (مصر)، فنِ تعمیر کے لیے رووانیمی (فن لینڈ)، میڈیا آرٹ کے لیے مالانگ(انڈونیشیا)اور ادب کے لیے ایبریزتھ وتھ (برطانیہ)کے نام بھی شامل ہیں جو اس بات کی مثال ہیں کہ کس طرح مقامی تخلیقیت ایک مخصوص ثقافتی مہارت کو فروغ دیتی ہے اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ معاشی ترقی پیدا کرتی ہے۔ تخلیقی شہر ایسوئرا(مراکش)میں نیٹ ورک کی سالانہ کانفرنس 2026 کے لیے جمع ہوں گے۔ ایسوئرا کو 2019 میں موسیقی کے لیے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
 

 



Comments


Scroll to Top