Latest News

اجتماعی سلامتی ہر ملک کی خودمختاری کی کلید ہے : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

اجتماعی سلامتی ہر ملک کی خودمختاری کی کلید ہے : وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

نیشنل ڈیسک: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہند بحرالکاہل خطے میں چین کی جارحانہ فوجی سرگرمیوں کو لے کر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کے درمیان ہفتے کو کہا کہ  ہندوستان  کا ماننا ہے کہ یہ خطہ کھلا، جامع اور کسی بھی قسم کے دباؤ سے آزاد رہنا چاہیے۔ کوالالمپور میں آسیان رکن ممالک اور گروپ کے مذاکراتی شریک ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے خطے کے ہر ملک کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی سلامتی کے نظریے پر زور دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ  ہندوستان  کا اقوام متحدہ کے سمندری قانون کنونشن (یو ایس سی ایل او ایس )پر عمل پر زور اور جہاز رانی و پرواز کی آزادی کی حمایت کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ تمام علاقائی شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب آسیان کے کئی رکن اور جمہوری ممالک متنازعہ جنوبی چین سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے درمیان اقوام متحدہ کے سمندری قانون معاہدے (یو ایس سی ایل او ایس ) پر مسلسل عمل کی مانگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان  آسیان کی قیادت والے جامع علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے حق میں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا، مستقبل کی سلامتی صرف فوجی صلاحیتوں پر منحصر نہیں ہوگی بلکہ مشترکہ وسائل کے انتظام، ڈیجیٹل اور جسمانی بنیادی ڈھانچے کی سلامتی، اور انسانی بحرانوں کے تئیں اجتماعی ردعمل پر منحصر ہوگی۔ سنگھ نے کہا کہ اے ڈی ایم ایم پلس تزویراتی مکالمہ عملی نتائج سے جوڑنے اور خطے کو امن اور مشترکہ خوشحالی کی طرف لے جانے والا پل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا،  ہندوستان  اس ڈھانچے میں اپنی کردار کو شراکت داری اور تعاون کے جذبے کے نقط نظر سے دیکھتا ہے۔ ہمارا نظریہ لین دین والا نہیں بلکہ طویل المدتی اور اصول پر مبنی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top