لاہو: پاکستان کے پنجاب صوبے میں ایک کارروائی کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کارروائی کی اور پابندی شدہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ ان میں سے زیادہ تر تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ تھے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں پچھلے ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں کی گئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے خلاف متعلقہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔