Latest News

پی او کے کے انسانی حقوق کارکن نے ہندوستان کی شان میں پڑھے قصیدے، پاک کو دکھایا آئینہ

پی او کے کے انسانی حقوق کارکن نے ہندوستان کی شان میں پڑھے قصیدے، پاک کو دکھایا آئینہ

لندن : پاکستان مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کے کارن عارف آجاکیہ نے پاکستان پر طنز کستے ہوئے عمران حکومت کو خوب کھری کھوٹی سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور فوج کی فکر ہندوستان کے چندریان 2- اور کشمیر پر ہے ۔ ان کی فکر کا موضوع غلام کشمیر یا پاکستان کی قانونی صورتحال نہیں ہے ۔ پاکستان حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے عارف نے کہا کہ پاکستان حکومت اپنے مسائل پر دھیان دینے کی بجائے پڑوسی ملک ہندوستان پر زیادہ دھیان دے رہی ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے اسرو کے چندریان 2 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خلائی سائنس کے شعبے میں ہندوستان نے جو سفر طے کیا ہے وہ ایک بڑی حصولیابی ہے ۔ اسرو کا چندریان 2 ہندوستان کا ایک شاندار مشن ہے ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ناسا نے اسرو کی سراہنا کی ہے ۔ ناسا نے کہا کہ خلائی سائنس کے شعبے میں یہ اسرو کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکام وہی ہوتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں ۔ اس پر سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسا کے اس تبصرے پر آخر پاکستان کے حکمران کیا کہیں گے ، آپ لوگ پاکستانی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ آپ ریلیاں کررہے ہیں ۔ کیا سرکار کا یہی کام ہے ؟

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جی آپ سائنس اور ٹیکنالوجی وزیر ہیں ۔ آپ رکشا اور سائیکل سے باہر آئیں ۔ ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچیں ۔ آپ جس دور میں ہیں وہ میٹرو کا دور ہے آپ رکشا میں سفر کررہے ہیں ۔ یہی آپ کی حقیقت ہے ۔ یہی پاکستان کی ترقی ہے ۔ عارف نے کہا کہ پاکستان حکومت اور جنرل آصف غفور پڑوسی ملک ہندوستان کو نصیحت دے رہے ہیں ، پاکستان حکومت کی نظر پاکستان پر کیوں نہیں جاتی ۔ آپ نے ملک کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔ جہاں بھی ہم جاتے ہیں ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہے ۔ آپ کو کشمیراور چندریان 2 کی فکر زیادہ ہے لیکن اپنے مسائل پر آپ کی نظر نہیں جارہی ہے ۔ پاکستان کی قانونی صورتحال ہو یا اس کی معیشت ہو آج کہاں ہیں ۔ آپ ، کبھی سوچا ہے آپنے ؟



Comments


Scroll to Top