Latest News

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی خاتون کا جہیز کے لئے قتل! گلا دبا یا اور پیٹ پر ماری لاتیں، فلیٹ سے ملی لاش

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی خاتون کا جہیز کے لئے قتل! گلا دبا یا اور پیٹ پر ماری لاتیں، فلیٹ سے ملی لاش

انٹرنیشنل ڈیسک: کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ہندوستانی  خاتون اتولیا شیکھر کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے شہر شارجہ میں پراسرار حالات میں موت ہوگئی۔ اتولیا کی شادی کولم کے رہنے والے ستیش سے 2014 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد وہ ستیش کے ساتھ یو اے ای شفٹ ہوگئیں۔ خاندان کا الزام ہے کہ اتولیا کا شوہر اسے جہیز کے لیے مسلسل ہراساں کرتا تھا۔ ماں کے مطابق 18 اور 19 جولائی کے درمیان ستیش نے اتولیا کا گلا گھونٹ کر پیٹ میں لات ماری اور پلیٹ سے سر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
اتولیا کی ماں نے دعوی کیا کہ شادی کے وقت ستیش کو 40 سے زیادہ طلائی زیورات اور ایک موٹر سائیکل جہیز کے طور پر دی گئی تھی۔ اس کے باوجود اتولیا کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شارجہ پولیس نے اب ستیش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں کیرالہ کی ایک اور خاتون وپنچیکا مانیان اور ان کی ایک سالہ بیٹی کی بھی شارجہ کے ایک اپارٹمنٹ میں موت ہو گئی تھی۔
اس معاملے میں بھی خاتون کے گھر والوں نے سسرال والوں پر ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے کہ ہندوستان میں جہیز کی وجہ سے اموات عام ہیں اور اب بیرون ملک مقیم بھارتی خواتین بھی اس کی قیمت اپنی جان سے چکا رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top