National News

سہلی سے ملنے گئی نابالغ لڑکی سے جنگل میں اجتماعی زیادتی، ٹرک ڈرائیور سمیت 4 افراد گرفتار

سہلی سے ملنے گئی نابالغ لڑکی سے جنگل میں اجتماعی زیادتی، ٹرک ڈرائیور سمیت 4 افراد گرفتار

ملکانگیری: اڈیشہ کے ملکانگیری ضلع میں ایک لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں ٹرک ڈرائیور سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ ملکانگیری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) ونود پاٹل ایچ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ شبہ تھا کہ ٹرک ڈرائیور نے اکیلے ہی نابالغ کی عصمت دری کی تھی، لیکن بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ تین دیگر لوگوں نے بھی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی اتوار کی رات ایک سہلی کے گھر گئی تھی لیکن وہ گھر واپس نہیں آئی جس کے بعد اہل خانہ نے ملکانگیری آدرش پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ تاہم، مقامی لوگوں نے پیر کی رات نیشنل ہائی وے 326 پر بیجا گھاٹ کے قریب ایک ٹرک ڈرائیور کو لڑکی کے ساتھ دیکھا اور مشکوک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔
ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لڑکی کو بچا لیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کی ماں نے تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ کی ماں کی جانب سے ملکانگیری پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر اور متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ تعزیرات ہند (بی این ایس) کی دفعہ 137 (2) (اغوا)، 64 (ریپ)، 16 سال سے کم عمر بچوں کی عصمت دری کی دفعہ 65 (1) اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ کی دفعہ 4 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت ٹرک ڈرائیور شبھم سنگھ (26) ساکن مدھیہ پردیش، منوج ہریجن (30) ساکن ملکانگیری، روہت کمار ہیال (24) اور بیرا بھارتیہ (26) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک سیمنٹ لے کر کوراپٹ ضلع کے جے پور جا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی نے کہا، ”واقعہ کے سلسلے میں دو کیس درج کیے گئے ہیں۔ ٹرک ڈرائیور لڑکی کو ملکانگیری سے تقریباً 10-15 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقے میں لے گیا اور وہاں اس کی عصمت دری کی، جب کہ تین دیگر ملزمان نے بھی ٹاون پولیس کی حدود میں لڑکی کی عصمت دری کی۔ دریں اثنا، اپوزیشن بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) اور کانگریس کے رہنماو¿ں نے پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور معاملے کی مناسب جانچ اور مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top