Latest News

کیجریوال نے 22لاکھ سکولی طلباء کو دلایا خواتین کی عزت کرنے کا حلف، کہا- سماج کی سوچ بدلنابھی ضروری

کیجریوال نے 22لاکھ سکولی طلباء کو دلایا خواتین کی عزت کرنے کا حلف، کہا- سماج کی سوچ بدلنابھی ضروری

نئی دہلی : دہلی کے پرائیویٹ  اور سرکاری سکولوں میں  تقریباً 22 لاکھ طلباء کو  خواتین کی عزت واحترام کرنے اور انکے وقار کو ٹھیس نہیں پہنچانے کا حلف دلایا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ  آج 22 لاکھ طلباء کے ساتھ خواتین کے تحفظ کے لئے ایک مہم شروع کی  گئی ہے۔ 

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1209010194966958081
وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کیاکہ ' آج دہلی کے  سبھی سکولوں کے 22 لاکھ بچوں کے ساتھ  خواتین کا تحفظ مہم شروع کی۔ پولیس اور قانونی نظام تو ٹھیک کرناہی ہے ۔ سی سی ٹی وی  کیمرے اور سٹریٹ لائٹ بھی لگوا رہے ہیں۔ پر سماج کی سوچ بھی بدلنی ہوگی۔ ہمیں ایسی دہلی بنانی ہے  جہاں رات میں خواتین بغیر کسی خوف کے گھر سے بارہ نکل سکیں۔

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1209011463932661760
کیجریوال نے لکھا کہ  لڑکوں نے  حلف لیا کہ  وہ خواتین کی عزت کریں گے  اور ان کے ساتھ کبھی بدسلوکی نہیں کریں گے۔سبھی لڑکیاں بھی اپنے گھر جاکر اپنے بھائیوں کو یہی حلف دلائیں گی اور کہیں گی کہ وہ اپنے بھائی سے بہت پیار کرتی ہیں، لیکن اگر وہ غلط کام کرے گا تو ہم ہمیشہ کیلئے بھائی سے رشتہ توڑ لیں گی۔



Comments


Scroll to Top