National News

کرتارپور کاریڈور کے افتتاح پر بھی عمران نے رویا کشمیر کا رونا

کرتارپور کاریڈور کے افتتاح پر بھی عمران نے رویا کشمیر کا رونا

اسلام آباد : کرتارپور گلیارے کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گورو نانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے تعلقات کو سدھارنے کیلئے آگے بھی کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکھوں کا مدینہ ہے اور وہ دنیا کے سکھوں کیلئے اس گلیارے کے کھلنے پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلیارے کو لے کر ان کی حکومت نے بہتر کام کر دکھایا ہے ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے کانگرس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے دمدار اور جذباتی تقریر کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور عمران خان یہاں بھی کشمیر راگ الاپتے نظر آئے ۔  انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی معاشی مندی کو سدھارنے کیلئے ہندوستان کے ساتھ تجارت حمایت ہیں تو ہیں لیکن اس سے پہلے چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر مدعے پر بات چیت ہو ۔ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران کانگرس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے دمدار اور جذباتی تقریر نے پاکستانیوں سمیت پوری دنیا کے سکھوں کا دل جیت لیا ۔ اس خوشی کے موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا بار بار شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مودی اور عمران کے کوششوں کیلئے ہمیشہ قرضدار رہیں گے ۔ سدھو نے کہا کہ گذشتہ 70 سالوں سے ہندوستانی سکھوں کو جس لمحے کا بے صبری سے انتظار تھا وہ خواہش آج 9 نومبر کو پوری ہوگئی ہے ۔



Comments


Scroll to Top