Latest News

کرناٹک : پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں تین کشمیری طلباء گرفتار

کرناٹک : پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے کے الزام میں تین کشمیری طلباء گرفتار

نیشنل ڈیسک :ہبلی کرناٹک میں تین کشمیری طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کر نے کے الزام میں ان طالب علموں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ طالب ، عامر اور باسط نامی طالب علم کرناٹک کے ،کے ایل ای انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ چودہ فروری کا ہے جب پورا ملک پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کر رہا تھا ۔ فوری کارروائی کرتے ہو ئے ہبلی پولیس نے تین طالب علموں کو گرفتار کیا۔
ویڈیو میں باسط نامی نوجوان کشمیری زبان میں کہہ رہا ہے کہ میرا تعلق سوپور علاقہ سے ہے اور میرے ساتھ میرے دوست عامر اور طالب ہیں ۔ ہم ٹھیک ہیں اور انشااللہ آپ بھی وہاں ٹھیک ہو ںگے ۔ یہ الفاظ بولتے ہی انہوں نے پاکستان کی تعریف کر نا شروع کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود تینوں نوجوانوں کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ انہوں نے اپنے ہوسٹل کے کمرے میں پاکستانی آرمی کا تھیم سانگ گایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں ۔
 ہبلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ان طالب علموں پر ملک سے بغاوت کر نے کا الزام لگایا جا چکا ہے ۔ اور ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فونس ضبط کئے گئے ہیں ۔ اسی دوران کالج انتظامیہ نے ان تینوں طالب علموں کو معطل کر دیا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top