National News

پولیس نے 24 گھنٹے میں حل کیا کملیش تیواری قتل معاملہ: تین افراد حراست میں

پولیس نے 24 گھنٹے میں حل کیا کملیش تیواری قتل معاملہ: تین افراد حراست میں

اتر پردیش پولیس نے ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل معاملے کو24  گھنٹے کے اندر حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کملیش تیواری کا قتل بھلے ہی لکھنؤ میں ہوا ہو لیکن اس کی سازش دوبئی میں رچی گئی تھی۔رشید پٹھان نام کا شخص اس قتل کا مرکزی ملزم ہے۔
یوپی پولیس کے ڈی جی پی ا وپی سنگھ نے ہفتہ کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملے میں اب تک تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ تینوں اس قتل میں ملوث ہیں۔ان کے نام ہیں، رشید احمد پٹھان، مولانا محسن شیخ اور فیضان ہیں ۔  رشید احمد پٹھان 23 سال کا ہے۔یوپی پولیس کے مطابق رشید احمد پٹھان کو کمپیوٹر کا اچھا خاصا علم ہے، لیکن یہ پیشے سے درزی  ہے۔حراست میں لئے گئے دوسرے شخص مولانا محسن شیخ کی عمر 24 سال ہے اور یہ شخص ایک ساڑی کی دکان میں کام کرتا ہے۔تیسرے شخص کا نام فیضان ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔یہ شخص بھی صورت میں رہتا ہے اور یہ جوتے کی دکان میں کام کرتا ہے۔

PunjabKesari
یو پی پولیس کے ڈی جی او پی سنگھ نے کہا کہ  اس سے پہلے ہفتہ کی صبح اس معاملہ میں  کملیش تیواری کے اہل خانہ کی طرف سے کرائی گئی ایف آئی آر میں نامزد مولانا انوار الحق اور مفتی نعیم کاظمی کو گجرات کے سورت میں پولیس نے حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
گجرات اے ٹی ایس نے بتایا کہ کملیش تیواری کے قتل کے لئے دوبئی سے آئے شخص نے دو لوگوں کو تیار کیا۔ سورت سے مٹھائی خریدنے والے دونوں لوگ شوٹر تھے۔
یو پی پولیس کے ڈی جی پی ا وپی سنگھ نے کہا کہ جائے وقوعہ سے جو مٹھائی کا ڈبہ  ملا وہ اہم سراغ ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ کل کچھ اہم سراغ ملے تھے ،جن پر ہمیں یقین تھا کہ ہم جلد اس کیس کا انکشاف کر لیں گے۔

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ جو اطلاعات او ر ثبوت ملے اس پر ہم نے ٹیم بناکر انہیں ایکشن پر لگایا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو شروع سے ہی شبہ تھا کہ اس قتل کے تار گجرات سے جڑے ہوئے ہیں، جن کو مزید تقویت گجرات کے سورت سے خریدے گئے مٹھائی کے ڈبے سے ملی۔گجرات اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ کملیش تیواری کے قتل کے لئے سورت سے پستول خریدی گئی تھی۔
 بتا دیں کہ جمعہ کو کملیش تیواری کا لکھنؤ واقع ان کے گھر میں گلا ریت کر قتل کر دیا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top