Latest News

سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر:  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں-  انہوں نے کہا کہ سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: 'سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارے ہیں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے اور ان کو بے اختیار بنانے کی کوششیں جا رہی ہیں'۔ ان کا کہنا تھا: 'ہمارے اثاثے اور وسائل چھینے جا رہے ہیں اور بجلی ہمیں مہنگی دی جا رہی ہے جبکہ ملک میں بجلی کافی سستی بیچی جا رہی ہے'۔
محبوبہ مفی نے رواں لوک سبھا الیکشن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: 'یہ الیکشن اس لئے اہم ہیں تاکہ لوگ دلی کو یہ پیغام دے سکیں کہ سال 2019 میں لئے گئے فیصلے ہمیں قابل قبول نہیں ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔ ان کا کہنا تھا: 'لوگ جانتے ہیں کہ پی ڈی پی نے کم عرصے میں جتنا کام کیا اتنا باقی پارٹیوں نے پچاس برسوں تک اقتدار میں رہنے کے با وجود بھی نہیں کیا'۔
ایک وال کے جواب میں پی ڈی پی صدر نے کہا: 'میرا جھگڑا عمر عبداللہ کے ساتھ نہیں ہے میں چاہتی ہوں کہ لوگ ایک ایسی پارٹی کو ووٹ دیں جو پارٹی دلی میں بغیر کسی خوف کے لوگوں کے مسائل اور حقیقت کو بیان کر سکے'۔



Comments


Scroll to Top